Thursday, May 16, 2024
Homeاقتصادیاتمائیکروسافٹ ونڈز 7 کے صارفین کے لئے بری خبر

مائیکروسافٹ ونڈز 7 کے صارفین کے لئے بری خبر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ مائیکروسافٹ ونڈز 7 استعمال کرنےوالے صارفین کے لیے بری خبر ہے کیونکہ یہ آپریٹنگ سسٹم چند دنوں میں قصہ پارینہ ہو جائے گا ۔ 14 جنوری 2020 کے بعد مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 7 کوئی تکنیکی مدد حاصل نہیں کر پائے گا اور اس میں کسی قسم کی سکیورٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں دی جائے گی ۔ رواں ہفتے مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کر دیا گیا کہ وہ ونڈو 7 کی تکنیکی مدد فراہم کرنے کی سہولیات ختم کر رہی ہے ۔

مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے اس اعلان کے بعد ونڈوز 7 اپنے 10 سال کی تکمیل کے ساتھ ہی قصہ پارینہ ہو جائے گا کیونکہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 7 کو تکنیکی مدد فراہم کرنے میں عدم دلچسپی کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ونڈوز 10 کو مزید وسعت دینا ہے ۔اس وقت دنیا بھر میں ونڈوز10 استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کئی ملین سے زیادہ ہے جبکہ  800 ملین سے زیادہ ڈیوائسز پر ونڈوز 10 استعمال کیا جا رہا ہے اور مائیکروسافٹ انتظامیہ چاہتا ہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے۔