Sunday, May 5, 2024
Homeٹرینڈنگماب لنچنگ سے متعلق موہن بھاگوت کے بیان کی اسد اویسی نے...

ماب لنچنگ سے متعلق موہن بھاگوت کے بیان کی اسد اویسی نے کی مذمت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے منگل کے روز،راشٹریہ سوئم سیوک (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان پر تنقید کی،جس میں بھاگوت نے ہجومی تشدد (ماب لنچنگ) کو ہندوستان کو بد نام کرنے کے مترادف قرارادیا ہے۔موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ”ماب لنچنگ مغربی راستہ ہے اور اسے ملک کو بدنام کرنے کے لئے ہندوستان کے تناظر میں استعمال نہیں کیا جانا چا ہئے۔

ایم آئی ایم کے رہنما اسد اویسی نے کہا کہ ”ہجومی تشدد میں ہلاکتوں کے شکار ہندوستانی ہیں“۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھگوت ہجو می حملہ سے قتل کو روکنے کے لئے نہیں کہہ رہے ہیں۔اسد اویسی نے ٹویٹ کیا کہ ”گاندھی اور تبریز انصاری کا قتل جس نظریینے کی اس سے بڑی ملک کی بدنامی کسی اور میں نہیں ہو سکتی۔

واضح ہو کہ منگل کی صبح ناگپور میں آر ایس ایس کی وجئے دشمی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ لنچنگ کی اصطلاح کو ہندوستانی تناظر میں استعمال کرنا غلط ہے۔یہ لفظ ہندوستان کو بد نام کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔