Friday, May 17, 2024
Homesliderماسک میں نمی ، بلیک فنگس پھیلنے کی وجہ

ماسک میں نمی ، بلیک فنگس پھیلنے کی وجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

سہارنپور۔ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے بڑھتے ہوئے معاملات کو ماسک میں نمی کو تصور کیا جارہا ہے ۔سینئر امراض چشم ڈاکٹر ایس ایس لال نے کہا ہےکہ میوکورمائکوسس(بلیک فنگس) نامی اس بیماری کے ہونے کے پیچھے طویک عرصے تک کیا گیا ماسک کا استعمال ہوسکتا ہے ۔ ماسک پر جمع ہونے والی گندگی کے ذرات کی وجہ سے آنکھوں میں فنگل انفیکشن ہونے کا اندیشہ ہوتاہے ۔ ماسک میں نمی سے اس قسم کا انفیکشن ہوسکتا ہے ۔
ڈاکٹر لال نے کہا کہ آئی سی یو میں داخل ہونے والے کورونا کے مریض کو طویل عرصے تک علاج کے وقت آکسیجن لگائے جانے کی وجہ سے بھی فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریض کو اسٹیرائڈز کی زیادہ خوراک دی جاتی ہے ۔ پھر مریض کی شوگر کی سطح میں اضافہ ہونے سے اس طرح کے انفیکشن میں اضافے کا ایک بڑا اندیشہ رہتا ہے ۔

ڈاکٹر لال نے کہا کہ فنگس کا انفیکشن ناک سے شروع ہوتا ہے ۔ جب ناک سے بھورے یا سرخ رنگ کا بلغم باہر نکلتا ہے تو اس ابتدائی علامت کو بلیک فنگس سمجھا جاتا ہے ، پھر آہستہ آہستہ آنکھوں تک پہنچ جاتا ہے ۔اس بیماری میں لالی پن ، ڈسچارج ہونا، آشوب چشم کی بیماری کے علامات دکھائی دیتے ہیں ۔ آنکھوں بہت درد ہوتا ہے اور پھر بینائی بالکل ختم ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کے علاج کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ مریض کو وقت پر علاج کے ذریعہ بچایا جاسکتا ہے ۔
ڈسٹرکٹ اسپتال میں کام کرنے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر کیشیو سوامی نے کہا کہ ماحول میں فنگس پایا جاتا ہے ۔ بارش کے موسم میں بلیک فنگس کے پھیلاؤ کا زیادہ امکان ہوتا ہے ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد روزانہ ماسک ڈیٹال میں دھوکر دھوپ میں خشک کرکے ہی پہنیں ۔اس فنگس کا اثر آنکھوں کے ریٹنا پر پڑتا ہے ، پھر یہ دماغ ، اعصابی نظام اور دل تک پہنچتا ہے جس کی وجہ سے موت ہوجاتی ہے ۔