Sunday, May 12, 2024
Homesliderمانجیرا کے پانی کی جلد ہی حیدرآباد اور سکندرآباد کو سربراہی

مانجیرا کے پانی کی جلد ہی حیدرآباد اور سکندرآباد کو سربراہی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے مانجیرا فلٹر بیڈ سے حیدرآباد اور سکندرآباد جڑواں شہروں تک پینے کے پانی کی فراہمی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔ واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے پیڈا پور واٹر فلٹر میں پانی پمپ کرنا شروع کیا تھا ، اور انہوں نے مانجیرا فلٹر بیڈ پر پمپنگ شروع کردی۔ مانجیرا کا پانی حیدرآباد اور سکندرآباد کو دوسرے مرحلے کی لائنوں سے فراہم کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ سنگور پروجیکٹ میں اچھی بارش کی وجہ سے 24 ٹی ایم سی ایف فیٹ پانی  آیا ہے ۔ مانجیرا ذخائر ، سنگور پروجیکٹ کے بہاو پر سیلابی پانی کم ملا ہے۔ عہدیداروں نے سنگور پروجیکٹ سے مانجیرا کے ذخائر میں پانی چھوڑنے کے لئے اعلی حکام کو تجاویز ارسال کیں۔

محکمہ آبپاشی کے عہدیدار پی مدھو سودھن نے کہا کہ انہیں اعلی حکام کی طرف سے پانی چھوڑ نے کے زبانی احکامات موصول ہوئے ہیں اور جلد ہی باضابطہ احکامات مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانجیرا کے پانی کے اخراج کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے روزانہ 50 ملین گیلن پانی کھینچنے کی درخواست کی ہے۔