Monday, May 20, 2024
Homeتلنگانہمانسون میں تاخیر سے تلنگانہ میں 35 فیصد کم بارش

مانسون میں تاخیر سے تلنگانہ میں 35 فیصد کم بارش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ مانسون میں تاخیر اور ماہ جون میں کم بارش کی وجہ سے تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 40 فیصد کم بارش ہوئی ہے اور اس کا اثر دونوں ریاستوں میں قحط سالی کی شکل میں بھی ظاہر ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ میں ماہ جون میں بارش 35فیصد کم ہوئی ہے جبکہ آندھراپردیش میں 40فیصد بارش کم ہوئی ہے ۔

 دونوں ریاستوں میں کم بارش کی وجہ سے ریاست کی کئی سرگرمیاں ماہ جون کے ختم ہوجانے کے بعد ہی شروع ہوئی ہے جوکہ تشویشناک ہے ۔ دونوں ریاستوں میں موجود کئی ذخائر آب کی سطح جو کہ تشویشناک حد تک نیچے چلی گئی تھی اس میں ہنوز حوصلہ افزاءاضافہ نہےں ہوپایا ہے ۔

 دونوں ریاستوں میں عام طور مانسون کی آمد جون کے پہلے ہفتہ میں ہوجاتی ہے لین اس مرتبہ مانسون 21 جون کو آیا جس کے بعد سے ابتدائی 12دن گذر جانے کے باوجود دونوں ریاستوں میں حاطرخواہ بارش نہےں ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں دونوں ریاستوں سے قریب ایک اور سرحدی ریاست ٹاملناڈو میں بھی صورتحال خشک سالی جیسی ہے اور چینائی میں پانی کا بحران عوام کو پریشان کررہا ہے ۔