Thursday, May 2, 2024
Homesliderمتحدہ عرب امارات کی ویسٹ انڈیز کےخلاف تاریخی کامیابی

متحدہ عرب امارات کی ویسٹ انڈیز کےخلاف تاریخی کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

پورٹ آف اسپین (ٹرینیڈاڈ)۔ آیان افضل خان کی 93 رنز کی صبر آزما اننگز نے متحدہ عرب امارات کو اپنی کرکٹ کی تاریخ کے بہترین نتائج میں سے ایک حاصل کرنے میں مدد دی  کیونکہ اس نے پلیٹ سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دی۔ ہفتہ کو یہاں کوئینز پارک اوول میں متحدہ عرب امارات نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے ایک مشکل آغاز کو برداشت کیا جب شیوا شنکر نے تین ابتدائی نقصانات پہنچایا  اور انہیں 26/4 کے پریشان کن حالات میں چھوڑدیا۔

 یہ اس وقت تھا جب آیان کریز پر آئے اور ان کی 121 گیندوں پر 93 رنز نے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ جب کہ ابتدائی طور پر وکٹیں گرتی رہیں ساتویں وکٹ کے لیے شیول باوا (51) کے ساتھ ان کی 103 رنز کی شراکت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیم کے پاس دفاع کے لیے کچھ بہتر اسکور ہے ۔ ایان 224/9 کی پہلی اننگز کی کوشش میں گرنے والے آخری وکٹ تھے، یہ ہدف ویسٹ انڈیز کے لیے بہت زیادہ ثابت ہوا، جو 82 رنز سے ہار گیا۔ جیش گیانی (3/21) نے ابتدائی راہ ہموار کی ، ویسٹ انڈیز جلد ہی 32/4 کی نازک صورت حال سے پریشان ہوگیا ۔ متحدہ عرب امارات کے برعکس ان کے پاس اننگز  کو بچانے کے لیے کوئی آیان نہیں تھا، جیسا کہ دھرو پراشر (4/30) نے وہیں سےوکٹوں کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا  جہاں گیانی نے چھوڑا تھا۔

 ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ مزاحمت نیتھن ایڈورڈ (ناٹ آؤٹ 51) کی طرف سے ہوئی جب اس نے اور نمبر 11 اسائی تھورن (17) نے آخری وکٹ کے لیے 70 رنز بنائے اس سے پہلے کہ آیان نے جیت پر مہر ثبت کی۔متحدہ عرب امارات  اب پلیٹ فائنل میں آئرلینڈ بمقابلہ زمبابوے کے میچ کے فاتح سے مقابلہ کرے گا، جبکہ ویسٹ انڈیز 11ویں پلے آف میں ہارنے والی ٹیم سے کھیلے گا۔

 مختصر اسکور:متحدہ عرب امارات 50 اوورز میں 224/9 (ایان افضل خان 93، شیوال باوا 51؛ شیوا سنکر 3/31)

ویسٹ انڈیز 39.4 اوورز میں 142 رنزپر آل آوٹ (ناتھن ایڈورڈ 51 ناٹ آؤٹ؛ جیش گیانی 3/21، دھرو پاراسہر 4/4 30) ۔