Saturday, May 18, 2024
Homesliderمتنازعہ بیان ، شویتا تیواری کے خلاف شکایت درج

متنازعہ بیان ، شویتا تیواری کے خلاف شکایت درج

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال (مدھیہ پردیش)۔ بھوپال میں ایک نئی ویب سیریز کی تشہیر کے دوران متنازعہ بیان دے کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں اداکارہ شویتا تیواری کے خلاف ایف آئی آر درج کئی گئی ہے۔یہ مقدمہ بھوپال کے شیاملا ہلز پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 295(A) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ویب سیریز کے لانچ ایونٹ کے دوران شویتا نے کہا تھا کہ ان کی چولی کا سائز بھگوان لے رہا ہے، جو بہت سے لوگوں کو اچھا نہیں لگا۔ شویتا نے یہ متنازعہ بیان اپنی آنے والی ویب سیریز کی تشہیر کے دوران دیا تھا، جس میں سوربھ راج جین اور روہت رائے بھی ہیں۔

یہ ایف آئی آر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کے شویتا تیواری کے متنازعہ بیان پر نوٹس لینے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نروتم مشرا نے کہا تھا میں نے شویتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، میں نے بھوپال کے پولس کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد تحقیقات کرکے مجھے رپورٹ پیش کریں، اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں ٹی وی سیریلوں کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کے فحش بیان نے ہندوستان میں ایک نیا  تنازعہ کھڑا کردیا ہے اور اس کے خلاف  سنسکرت بچاؤ منچ کے اراکین نے ٹیلی ویژن اداکارہ شویتا تیواری کے بھگوان کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کے خلاف احتجاج کیا۔تیواری گزشتہ روز ایک ویب سیریز کی تشہیر کے لیے صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھی ۔ جب اس نے یہ تبصرہ کیا تو اس کے ساتھی اداکار بھی موجود تھے۔منچ کے ارکان نے اداکارہ کی تصاویر کو جلا دیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ہی  یہ بھی مطالبہ کیا تھا  کہ تیواری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ان کے بیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔ مبینہ ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے سنے جا رہا ہے کہ بھگوان میری چولی کا سائز ناپ رہا ہے۔