Sunday, May 5, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمجلس بھلے ہی کامیاب نہ ہو،مگر بی جے پی کو شکست دو...

مجلس بھلے ہی کامیاب نہ ہو،مگر بی جے پی کو شکست دو : اکبر اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحا دالمسلمین کے لیڈرو رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی نے ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کے لئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عنقریب منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں ”بھلے ہی مجلس کامیاب نہ ہو،مگر بی جے پی کو کامیاب ہونے مت دیجئے۔

انہوں نے منگل کو ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اکبر اویسی نے کہا کہ”ایک وقت تھا جب نظام آباد کے ڈپٹی مئیر مجلس سے تھے۔مگراب وہ بی جے پی سے نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ہیں،بھلے ہی مجلس کامیاب نہ ہو،مگر بی جے پی کو کامیاب ہونے نہ دیں۔

اکبر اویسی نے کہا کہ نظام آباد کی پارلیمانی نشست جیتنے والی بی جے پی مئیر کے عہدے پر بھی قبضہ جما سکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔

مجلسی لیڈر کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں میں کھلبلی سی مچ گئی ہے۔

واضح ہوکہ حالیہ منعقد ہوئے لوک سبھا انتخابات میں،ریاست کی 17لوک سبھا نشستوں میں سے چار نشستیں، عادل آباد،کریم نگر،نظام آباد اور سکندرآباد،بی جے پی نے جیتی ہیں۔