Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگمحبت کی یادگارتاج محل اب شام کے اوقات میں بھی کھلا رہے...

محبت کی یادگارتاج محل اب شام کے اوقات میں بھی کھلا رہے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : چمکتا و روشن،تاریخی و محبت کی بے مثال یادگار تاج محل جو اپنی خوبصورتی سے ناظرین کو گرویدہ بناتا ہے۔اب اس یادگار تاج محل کو تمام سیاحوں کے لئے دن کے علاوہ غروب آفتاب کے بعد کھلا رکھا جا ئے گا۔اب تک عالمی سطح پر مشہور یادگار عمارت کوایک مہینے میں صرف پانچ راتوں کے لئے کھلا رکھنے کی اجا ذت تھی۔

مرکزی وزیر برائے ٹورازم اینڈ کلچر پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ تاج محل عوام کے لئے صبح 10.00بجے سے 6.00بجے تک کھلا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رات کے اوقات میں تاج محل کو کھلا رکھنے کے لئے بہت سی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔اوربہم اس یادگار کو شام کے اوقات میں کھلا رکھنے کے لئے خوشی سے سرشار ہیں۔

وزارت سیاحت بھی اس یادگار کے آس پاس کے علاقوں کو روشن کرنے کے لئے انفراسٹرکچر تیار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ تاج محل کو ایک دن میں 22,000زائرین دیکھتے ہیں،جس کی سالانہ تعداد لاکھوں میں ہے۔

حکومت نے ہندوستان بھر میں دس مشہور یادگاروں کے اوقات کو بڑھا کر طلوع آفتاب سے 9بجے شب تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان دس یادگاروں میں،راجا رانی ٹیمپل کمپلیکس(اڑیشہ)،دلہا دیو ٹیمپل،کھجو راہو (مدھیہ پردیش)،شیخ چلی کا مقبرہ (ہریانہ)،صفدر جنگ مقبرہ (ہریانہ)،ہمایوں کا مقبرہ (دہلی)،پٹٹا داکال اور گول گنبد (دونوں کرناٹک)، شامل ہیں۔اور مندروں میں مارکندا،چمورسی (مہاراشٹرا)،مان محل،وید شالہ (اتر پردیش) اور رانی کی واؤ (گجرات) شامل ہیں۔