Thursday, May 9, 2024
Homeتلنگانہمحبوب نگر میں خزانہ کے لالچ میں مندر میں دھماکہ

محبوب نگر میں خزانہ کے لالچ میں مندر میں دھماکہ

یہ واقعہ اتوار کی صبح نواب پیٹ منڈل میں مریکال موضع کے قریب پیش آیا۔ دیہاتی موضع میں بم دھماکہ کی آواز سن کر جاگ اٹھے۔
محبوب نگر۔ خزانہ کے متلاشیوں نے مورتی کے نیچے خزانہ چھپا ہونے کی آس میں ایک تاریخی مندر میں بشویشورا کے مجسمہ کو ڈائنامٹ لگاکر دھماکہ سے اڑا دیا۔ یہ واقعہ نواب پیٹ منڈل میں مریکال موضع کے قریب اتوار کی صبح اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ موضع میں بم دھماکہ کی آواز سن کر دیہاتی جاگ اٹھے اور دھماکہ کے مقام پر پہنچ کر دیکھا کہ مندر میں مورتی کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا ہے۔ دیہاتیوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ مقام واقعہ پر پہنچنے پر پولیس نے پایا کہ بدمعاشوں نے جو مقام واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بسویشورا کے مجسمہ کو ڈائنامٹ لگا کر اڑا دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان بدمعاشوں نے مجسمہ کے نیچے خزانہ چھپا ہوا ہونے کی آس میں مند ر کو نشانہ بنایا ہوگا چونکہ یہ مندر بہت قدیم اور تاریخی ہے۔ پولیس ، خزانہ کے متلاشیوں کی تلاش میں ہے۔