Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگمحرم اور گنیش جلوسوں کی تیاریاں مکمل: کمشنر پولیس حیدرآباد

محرم اور گنیش جلوسوں کی تیاریاں مکمل: کمشنر پولیس حیدرآباد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ سٹی کمشنر آف پولیس مسٹر انجنی کمارحیدرآباد نے آج کہا کہ شہر میں محرم اور گنیش ایک ہی دن واقع ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ ہمیں بہت زیادہ تیاریاں کرنی پڑی ہیں تاہم ان دو پروگراموں کے بھی پرامن انصرام کویقینی بنانے نہ صرف بھاری پولیس جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔ دونوں شہر وں میں اس مرتبہ حیدرآباد اور بیرون حیدرآباد کی 14,000 پولیس جمعیت تعینات ہے۔ مسٹر انجنی کمار نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس ، جی ایچ ایم سی دیگر محکمہ جات کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے نقائص سے پاک انتظامات کو یقینی بنارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ گنیش جلوس کے مبدا ء بالاپور تک وسرجن کے مقام حسین ساگر جھیل تک جلوس گذرنے کے تمام راستوں کا معائنہ و مشاہدہ کیا۔ مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ اس مرتبہ گنیش اور محرم ایک ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے ساؤتھ میں مکمل اورایسٹ زون  میں جزوی طور پر محرم کی سرگرمیاں رہیں گی اس لئے ہماری یہ کوشش ہے کہ کسی قسم کی کوئی گڑبڑ نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے بتایاکہ مورتیوں کے وسرجن میں وقت کے زیاں کے بچانے کے لئے ہم نے ایک ڈیوائس اختیار کیا ہے جس کی مدد سے مورتیوں کی وسرجن میں سہولت ہوگی اور وقت کی بچت ہوگی۔شہر کی سب سے بڑی گنیش مورتی ’خیریت آباد گنیش‘ کے جلد سے جلد وسرجن کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے وسرجن کے دوسرے دن رات کے وقت وسرجن ہوا کرتا تھا مگر اس مرتبہ ہم اس کا وسرجن جلد کروانا چاہتے ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ہر مورتی کے ساتھ جیو ٹیاگنگ کی گئی ہے جس سے اس مورتی اور منڈلی سے متعلق تمام تفصیلات سے آگہی حاصل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیاگنگ کے ذریعہ جو کیو آر کوڈ جنریٹ کیا گیا ہے اس کی اسکیاننگ کرتے ہوئے ہمارے افسر اپنے سیل فونس پر بھی تمام تفصیلات حاصل کرلے سکیں گے۔