Saturday, May 4, 2024
Homesliderمحمداظہر الدین کی ریکارڈ سنچری ، ممبئی کے خلاف کیرالا پہلی مرتبہ...

محمداظہر الدین کی ریکارڈ سنچری ، ممبئی کے خلاف کیرالا پہلی مرتبہ کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔کیرالہ کے محمد اظہرالدین نے ہندوستان کے گھریلو ٹی 20 ٹورنمنٹ  سید مشتاق علی ٹرافی میں دوسری تیز ترین سنچری  اسکور کی ہے ۔  اظہرالدین  رشبھ پنت کا ریکارڈ پانچ گیندیں زیادہ   کھیلنے سے توڑ نہیں پائے لیکن یہ اب بھی ایک ہندوستانی بیٹسمین  کی مشترکہ تیسری سب سے تیز ٹی 20 سنچری ہے۔وانگھڈے اسٹیڈیم میں دھول کلکرنی کی زیرقیادت ممبئی کے خلاف 37 گیندوں میں سنگ میل پر عبور کرنے والے محمد اظہرالدین  سید مشتاق علی ٹرافی میں کیرالا کی طرف سے پہلی  سنچری بنانے والے بیٹسمین بھی بنے ہیں ۔ اظہر الدین کی سنچری کی بدولت  اس نے ٹورنمنٹ میں  ان کی ٹیم نے سب سے  بڑے اسکور کا کامیابی سے تعاقب بھی کیا اور وہ ممبئی کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار شکست دینے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔

 کیرالا کامیابی کےلئے 40 اوورس میں 197رنز کا تعاقب کررہی تھی اور  اظہرالدین نے اننگز کا آغاز رابن اتھپا کے ساتھ کیا اور دونوں نے 9.3 اوور میں 129 رنز بنا کر ایک شاندار شروعات کی اور اتھپانے  23 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ ان کے فورا بعد ہی اظہرالدین نے بائیں ہاتھ کے اسپنر اتھاروا انکولیکر کی گیند پر اپنی سنچری مکمل کی۔ پنت کا 32 گیندوں  میں سنچری کا ریکارڈ  جو 2017-18 میں ہماچل پردیش کے خلاف دہلی کے لئےبنا  تھا ، حالانکہ واقعتا اس ریکارڈ  کو اننگز کے دوران کبھی خطرہ نہیں تھا۔

31 گیندوں پر 89 رنز بننے کے بعد  اظہرالدین نے آہستہ آہستہ 1 ، 1 ، 0 اور 1 اسکور کرتے ہوئے 35 گیندوں میں 92 رنزپر پہنچنے کے بعد انہوں نے ملانی کو چھکےمارا پھر  اور دو رنز نے انہیں  سنگ میل تک پہنچایا۔ وہ نو چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 137 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ کیرالہ نے 15.5 اوورز میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔ 26 سالہ اظہرالدین اننگز کی تیسری گیند پر کلکرنی کی گیند پرباؤنڈری لگاکر اپنی ریکارڈ اننگز کا آغاز کیا ۔