Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمحمداظہر الدین کے خلاف دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں مقدمہ کیا...

محمداظہر الدین کے خلاف دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں مقدمہ کیا گیا درج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین کے خلاف مہاراشٹرا کے اورنگ آباد کی ایک ٹراویل ایجنسی”دانش ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مالک نے کی جانب سے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محمد اظہر الدین نے جمعرات کے روز مہاراشٹرا کے دانش ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ذریعہ ان پر لگائے گئے دھوکہ دہی کے الزامات کی تردید کی ہے اور مقدمہ درج کرنے والوں کے خلاف100 کروڑ کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا ”جن لوگوں نے ایف آئی آر درج کر وائی ہے،انہوں نے صرف سرخیوں میں رہنے کے لئے ایسا کیا ہے۔اظہر الدین نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

محمد اظہر الدین۔جو اب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں،نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے وکیل سے مشورہ کریں گے اور ایف آئی آر درج کرنے والوں کے خلاف 100کروڑ روپئے کے ہتک عزت کا مقدمہ درج کریں گے۔

اورنگ آباد میں۔اظہر الدین اور دو دیگر افراد کے خلاف چہار شنبہ کے روز 21 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ شکایت جیٹ ایر ویز کے ایک سابق اگزیکیٹو،دانش ٹورز اینڈ ٹراویلزکے مالک 49 سالہ شہاب وائی محمد نے چہار شنبہ کے روز درج کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ”ہم نے مجیب خان (اورنگ آباد)،سدھیش اویکل (کیرالہ)،محمد اظہر الدین (حیدرآباد) کے خلاف ایف آئی آر درج کر وائی ہے۔

سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر اے ڈی ناگری نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،اور مزید تفتیش جاری ہے۔شکایت کنندہ کے مطابق،9اور 12نومبر،2019کے درمیان، اویکل نے کئی بین الاقوامی ائیر لائن ٹکٹ بک کر وائے اور اظہر الدین کے ذاتی سکریٹری مجیب خان نے ٹکٹ کے معاوضے ادا کر نے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے چونکہ کو ئی ادائیگی نہیں کی گئی تھی،لہذا وہ پولیس میں شکایت درج کرنے پر مجبور تھے۔اظہر الدین اور دیگر دو افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420,(دھوکہ دہی)،406(اعتماد کی خلاف ورزی) اور34(عام ارادے)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔