Saturday, April 27, 2024
Homesliderمحمد سراج آئی پی ایل 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے...

محمد سراج آئی پی ایل 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تیزی کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج آئی پی ایل کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور وہ اس مرتبہ رائل چیلنجرس بنگلور کےلئے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بننے کے خواہاں ہیں۔ 27 سالہ فاسٹ بولر جنہوں نے 5 ٹسٹ، ایک ونڈے اور 3 ٹی 20 مقابلوں میں ہندوستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی ہے جیسا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف نومبر 2017 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 سراج جو اس وقت ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت رائل چیلنجرس بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ اپنے کپتان کے ساتھ آئی پی ایل میں بھی بہتر مظاہرہ کیلئے تیار ہیں بین الاقوامی سطح پر شاندار مظاہرہ کرنے والے محمد سراج نے اپنی اس کامیابی کا سہرا ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور ایشانت شرما کے سر باندھا ہے۔ سراج نے آئی سی بی کے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں جب کبھی بولنگ کرتا تھا تو بمرا میرے ساتھ ہوتے اور وہ مجھے بہتر بولنگ کے گُر سکھاتے جس کی بدولت میں میں نے اپنی بولنگ میں کافی نکھار پیدا کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایشانت شرما کے ساتھ بھی کھیلا ہے جنہوں نے 100 ٹسٹ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور اس وسیع تجربہ کا مجھے بھی فائدہ ہوا ہے۔ محمد سراج نے واضح کیا ہے کہ وہ رواں سیزن آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بننا چاہتے ہیں اور جس بھی مقابلہ میں انہیں موقع ملے گا وہ بہتر مظاہروں کیلئے تیار ہیں۔ محمد سراج نے کہا کہ گذشتہ برس جب میری آر سی بی میں شمولیت ہوئی تو میرا اعتماد بلند نہیں تھا لیکن ایک بار جب میں نے نئی گیند سے کامیاب بولنگ شروع کی تو میرا اعتماد بھی بلند ہوا۔ کے کے آر کے خلاف نئی گیند سے جو بولنگ کی اور کامیاب ہوا وہاں سے میرے لئے تبدیلی کا آغاز ہوا۔ رواں سیزن میرا اعتماد کافی بلند ہے۔