Sunday, May 19, 2024
Homesliderمحمد سراج اور اومیش یادو کے درمیان پانچویں بولر کا مقابلہ

محمد سراج اور اومیش یادو کے درمیان پانچویں بولر کا مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

احمدآباد۔ چینائی میں دوسرا ٹسٹ ریکارڈ فرق سے جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں ڈے نائیٹ ٹسٹ میں زیادہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور صرف چائنا مین کلدیپ یادو کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے ۔ محمد سراج کی جگہ بمراہ الیون میں لوٹیں گے ۔ جو پانچ بیٹسمین چینائی میں کھیلے تھے ان کی ٹیم میں جگہ یقینی ہے ان کے ساتھ رشبھ پنت وکٹ کیپر، دونوں اسپنر روی چندرن اشون اور اکشر پٹیل اور فاسٹ بولر ایشانت اور بمراہ رہیں گے ۔ .پانچویں بولر کے لئے امیش اور محمد سراج کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے نیٹس میں گلابی گیند کے ساتھ بولنگ کی ہے لیکن ٹیم انہیں کھیلنا کا خطرہ نہیں اٹھا سکتی کیونکہ وہ زخم سے ابھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اپنی ٹیم کا انتخاب صورتحال کے پیش نظر کریں گی لیکن دونوں کا ہدف کامیابی حاصل کرکے اپنی امیدوں کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کےلئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہے ۔موٹیرا کی فلڈ لائٹس معمولی فلڈ لائٹس کی طرح نہیں ہے ۔ اسٹیڈیم کی چھت پر ایل ای ڈی لائٹس کا گھیرا بنایا گیا ہے جو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی طرح ہے اسے رنگ آف فائرکہا جارہا ہے ۔

تیسرے ٹسٹ سے قبل ٹیموں کی نظریں کامیابی حاصل کرکے عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے پر مرکوز ہے ۔مہمان ٹیم نے تبدیلی کی ہے اور اب انگلینڈ کے پاس جیمس اینڈرسن اور جوفراآرچرکی شکل میں دنیا کے بہترین سوئنگ بولرس ہیں جبکہ ہندوستان ایشانت اور بمراہ پر انحصار کرے گا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے لئے بولنگ کا توازن برقرار رکھنے کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ مشتاق علی ٹرافی کے میچوں میں اسپنروں کو بھی فائدہ ملا تھا اسے دیکھتے ہوئے دونوں ٹیمیں فاسٹ اور اور اسپنرس کا صحیح توازن تلاش کرے گی۔ اس مقابلے کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑیوں کی مختلف رائے ہے ۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرس کا خیال ہے کہ ٹسٹ میں سوئنگ کا زیادہ رول نہیں ہوگا جبکہ ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے کہا ہے کہ شام کے وقت فلڈلائٹ میں بیٹنگ کرنا زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ ڈے نائٹ ٹسٹ میں موسم کا بھی اہم رول ہوگا۔ رات میں اوس کا بھی رول رہے گا جس سے بولنگکرنے والی ٹیم کو پریشانی ہوسکتی ہے ۔ موٹیرا اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی فلڈلائٹس لگی ہیں جو باقی فلڈ لائٹس سے الگ ہوں گی اور ٹسٹ پر اس کا بھی اثر دیکھنے کو ملے گا۔