Sunday, May 12, 2024
Homesliderمحمد سراج اور عمران ملک ہندوستانی ورلڈ کپ ٹیم  کے ساتھ آسٹریلیا...

محمد سراج اور عمران ملک ہندوستانی ورلڈ کپ ٹیم  کے ساتھ آسٹریلیا جائیں گے :رپورٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ فاسٹ بولر محمدسراج اور عمران ملک آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 6 اکتوبر کو ہندوستانی ٹیم  کے ساتھ آسٹریلیا جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے لیے زخمی جسپریت بمراہ کی دستیابی پرغیر یقینی صورتحال کے ساتھ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے  ٹورنمنٹ کے تیاری کے مرحلے میں پریمیئر فاسٹ بولر اور نیٹ بولروں کے بیک اپ کے طور پرکم ازکم دو اضافی فاسٹ بولروں کو لے جانے کے لیے تیار ہے۔ایک اسپورٹس اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، محمد سراج اور عمران ملک  ٹیم  کے ساتھ 6 اکتوبر کو پرتھ جائیں گے، جہاں ہندوستانی ٹیم 17 اکتوبر کو اپنے پہلے وارم اپ میچ کے لیے برسبین جانے سے پہلے ایک ہفتے تک ٹریننگ کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بمراہ کو عضلات میں تناؤ اور درد کی تشخیص ہوئی ہے اور ٹیم انتظامیہ کو یقین نہیں ہے کہ آیا انہیں پورے میگا ایونٹ میں طلب جاسکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ بولر کے مستقبل کے فیصلے کو آخری تاریخ کے آخری لمحے تک بڑھانے پر اتفاق رائے ہے۔ انتظامیہ اس بات کا کوشا ں ہے کہ بمراہ کی عدم شرکت کا فیصلے آخری لمحے میں کیا جائے کیونکہ ان کی شمولیت کا تھوڑا سے امکان رہا تو وہ اسے کھونا نہیں چاہتا ۔ابھی تک بمراہ وقت کے خلاف دوڑ میں ہیں اور ہندوستانی ٹیم 6 اکتوبر کوٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔

ہندوستانی ٹیم برسبین جانے سے پہلے 13 اکتوبر تک پرتھ میں رہے گی  اور جہاں ہندوستانی کھلاڑی 17 اور 19 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلنے والے ہیں اور 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے میلبورن روانہ ہوں گے۔ہندوستان اور پاکستان کے اس اہم مقابلے کےلئے دنیا بھر کے شائقین پرجوش ہیں کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران کٹر حریف ٹیمیں تین مرتبہ مد مقابل ہوچکی ہیں ۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ہندوستان کو ورلڈ کپ میں امارات میں ہوئے مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی لیکن اس ٹورنمنٹ کے سوپر 4 مرحلے کے اہم مقابلے میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔