Saturday, May 18, 2024
Homesliderمحمد سراج باکسنگ ڈے ٹسٹ سے کیرئر کا آغاز کریں گے

محمد سراج باکسنگ ڈے ٹسٹ سے کیرئر کا آغاز کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

ہندوستان کو ایڈیلیڈ میں پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی دوسری اننگز ٹسٹ تاریخ میں اپنے کم ترین اسکور36 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس شرمندگی کی وجہ سے مہمان ٹیم کو اپنی صف میں چار تبدیلی کرنی پڑی ہے ۔ اوپنر پرتھوی شاہ کو اپنی خراب کارکردگی کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کی جگہ ٹیم میں نوجوان اوپنر گل کو موقع دیا گیا ہے ۔

فاسٹ بولر محمد سمیع کے زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوجانے کی وجہ سے ان کی جگہ سراج کو کرئیر کے آغاز کا موقع دیا جارہاہے ۔ اس طرح یہ دونوں کھلاڑی ہندوستان کے لئے ٹسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 297 ویں اور298 ویںکھلاڑی بنیں گے ۔جڈیجہ اپنی زخم سے صحت مند ہوچکے ہیںاور وہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کو مضبوطی دیں گے ۔

پرتھوی شا کی طرح تجربہ کار وکٹ کیپر ردھمان ساہا کو بھی ایڈیلیڈ ٹسٹ میں مایوس کن کارکردگی کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ ساہا کو باہر کرکے ان کی جگہ پنت کو موقع دیاگیا ہے ۔ پنت نے پہلے ٹسٹ سے پہلے دوسرے ڈے ۔نائٹ پریکٹس مقابلے میں طوفانی بیٹنگکرتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔ پنت کا اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ دورے کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔

ہندوستان نے جہاں اپنی آخری الیون میں چار تبدیلی کی ہے وہیں آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لانگر نے کہا کہ وہ باکسنگ ڈے ٹسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے ۔ ہندوستان کا ایڈیلیڈ ٹسٹ میں شروع کے دو دن میں دبدبہ بنانے کے بعد تیسرے دن کا کھیل پوری طرح سے بکھر گیا تھا۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں244 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو191 رن پر سمیٹ دیا تھا حالانکہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں ہندوستانی فیلڈروں نے کچھ کیچ چھوڑے تھے ورنہ اسے پہلی اننگز میں 100 رن سے زیادہ کہ سبقت مل جاتی جو فیصلہ کن ثابت ہوتی لیکن ہندوستان کو 53 رنز کی ہی سبقت ملی۔

ہندوستانی بیٹسمینوں نے تیسرے دن پہلے سیشن میں اپنی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم اپنی تاریخ کے سب سے کم اسکور 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان کی88 سالہ ٹیٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کوئی بیٹسمین دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچا تھا۔ آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر93 رن بناکر آٹھ وکٹوں سے آسان فتح حاصل کی اور سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان کا اس شکست میں ایک بڑا نقصان یہ بھی ہوا کہ اس کے سرکردہ فاسٹ بولر محمد سمیع پیٹ کمنس کی باؤنسر سے زخمی ہوئے اور وہ سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ۔ہندوستان کی ناقص کارکردگی نے ٹیم انتظامیہ کو اتنی تبدیلی لانے پر مجبور کیا۔