Sunday, May 19, 2024
Homesliderمحمد سراج زخمی بمراہ کے مقام پر ہندوستانی ٹیم میں شامل

محمد سراج زخمی بمراہ کے مقام پر ہندوستانی ٹیم میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر محمدسراج  کا نام لیا ہے جو اب ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ محمد سراج کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی باقی  مقابلوں کےلئے زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔بمراہ کو کمر میں چوٹ لگی ہے اور وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔انہوں نے زخموں سے صحت یابی کے بعد طویل عرصہ بعد ایکشن میں واپسی کی تھی لیکن ان کا پھر زخمی ہونے ورلڈ کے تناظر میں قومی ٹیم کےلئے تشویش کا باعث ہے ۔

اس سے پہلے، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ترواننت پورم میں پہلے بین الاقوامی ٹی20 مقابلے سے پہلے، بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ بمراہ کو منگل کو پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں درد کی شکایت کے بعد چہارشنبہ  کے میچ سے باہرکردیا گیا تھا لیکن تازہ ترین صورت حال سے معلوم ہوا ہے کہ بمراہ جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سیریز میں شرکت کے لئے مکمل صحت مند نہیں ہیں ۔بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا جسپریت بمراہ نے منگل کو ہندوستان کے پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں درد کی شکایت کی ہے جس کےبعد  بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ان کا جائزہ لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انہیں سیریز میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے اب بمراہ کے مقام پر محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، آر اشون، یوزویندر چہل، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، دیپک چاہر، امیش یادو، شریاس آئیر، شہباز احمداورمحمدسراج۔