Sunday, May 19, 2024
Homesliderمحمد سراج قومی ترانے پڑھتے وقت رو پڑے

محمد سراج قومی ترانے پڑھتے وقت رو پڑے

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔بین الاقوامی مقابلوں کے دوران اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں اور ان کی آنکھوں سے خوشی اور غم کے آنسوں جھلک جاتے ہیں ،ایسا ہی ایک واقعہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹسٹ کے آغاز سے قبل بھی دیکھنے کو ملا جب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج قومی ترانہ پڑھتے وقت رو پڑے ۔ہندوستان اور آسٹریلیا کےدرمیان  4 مقابلوں کی بارڈر۔گواسکر ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا آج سڈنی میں تیسرا ٹسٹ شروع ہوا ۔ مقابلے کے آغاز سے  قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانہ پڑھے جاتے ہیں اور آج صبح بھی جب ہندوستان  کا قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا تب محمد سراج کی آنکھی نم ہوگئی تھیں اور کیمرے پر ان کے آنسوں صاف دیکھائی دے رہے تھے۔

محمد سراج کے آنسوں پونچتے مناظر کو کیمرے نے قید کرلیا اور دیکھتے ہیں دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح محمد سراج  دونوں ہاتھوں   سے آنسو پونچ رہے ہیں جبکہ ان کے بازو موجود ساتھی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ان سے کچھ کہہ رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے محمد سرا ج کی حب الوطنی اور کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کو ظاہر کردیا ہے ۔یاد رہے کہ محمد سراج کے والد کا خواب تھا کہ انکا بیٹا ٹسٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرے  جو باکسنگ ڈے ٹسٹ میں پورا ہوا لیکن وہ مناظر دیکھنے کےلئے ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے کیونکہ حالیہ دنوں میں محمد سراج کے والد کا انتقال ہوا اور کورونا کے قواعد کی وجہ محمد سراج اپنے والد کے آخری دیدار سے محروم رہے ۔

والد سے محروم ہونے والے سراج نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور پہلے ہی ٹسٹ میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کالوہا منوالیا ہے جبکہ آج  سڈنی  میں شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ کے ابتدائی اوورس میں ہی انہوں نے حریف ٹیم کے خطرناک بیٹسمین  ڈیویڈ وارنرکو سستے میں نمٹا دیا ۔