Sunday, May 5, 2024
Homesliderمحمد سراج کی حوصلہ افزائی نہ کرنے پر حیدرآبادیوں میں ناراضگی

محمد سراج کی حوصلہ افزائی نہ کرنے پر حیدرآبادیوں میں ناراضگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ محمد سراج اس وقت سارے ہندوستان کےلئے ایک ہیرو کا درجہ حاصل کرچکے ہیں لیکن انہیں ان ہی کے شہر حیدآباد اور مقامی کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ملنے پر کرکٹ شائقین میں ایک قسم کی ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ حیدرآبادی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر جہاں محمد سراج کے مظاہروں کی دل کھول کرتعریف کی ہے وہیں انہوں نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے )کے صدر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہ کرنے پر بھی ناراض کا اظہار کررہے ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم جس نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں 1-2سے شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی جس پر بی سی سی آئی نے فوراً رد عمل جاری کرتے ہوئے  ٹیم کو 5 کروڑ کے بونس کا اعلان کیا۔دوسری جانب کارگزار کپتان اجنکیا رہانے  کا ممبئی ایرپورٹ اور پھر انکے محلے میں ڈھول تاشوں اور روایتی رقص کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا ۔یہی نہیں بلکہ ٹی نٹراجن کو انکے چھوٹے سے دیہات میں فقید المثال استقبال کیا گیا لیکن دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں لینے والے محمد سراج کو شمس آباد ایرپورٹ پر ایچ سی اے کا کوئی عہدیدار خیر مقدم کےلئے موجود نہیں تھا ۔اب تک صرف تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس کی جانب سے محمد سراج کو تہنیت پیش کی گئی ہے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بھی حیدرآبادی نوجوانوں میں غم و مایوسی ہے۔

یہی نہیں بلکہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین کی جانب سے محمد سراج کو تعزیتی پیغام بھی روانہ نہ کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ بالی ووڈ اسٹار دھرمیندر نے محمد سراج کے آسٹریلیا سے حیدرآباد پہنچتے ہی سیدھے قبرستان پہنچ کر اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی تصویر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے جہاں ایک جانب سراج کو ہندوستان کا فوجی قرار دیا وہیں ان کے والد کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا جس کے بعد حیدرآبادی نوجوانوں میں شدید غصہ ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایک فلمی شخصیت جو کہ حیدرآبادی بھی نہیں ہے وہ سراج کےلئے پیغام روانہ کرسکتے ہیں تو پھر اظہرالدین ایک بیان تک کوئی جاری نہیں کیا یہ سوال کیا جارہا ہے۔