Sunday, May 19, 2024
Homesliderمحمد سراج کی دوسرے ٹسٹ میں شمولیت کا امکان

محمد سراج کی دوسرے ٹسٹ میں شمولیت کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین  وریدھیمان ساہا اور نوجوان اوپنر پرتھوی شا کا آسٹریلیا میں باقی ٹسٹ میچوں میں انتخاب ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ایڈیلیڈ ٹسٹ  میں بیٹنگ میں ناکامی اور شرمناک شکست کے بعدہندوستان بڑی  تبدیلیوں کا فیصلہ  کررہا ہے۔یہ سمجھا جاتا ہے کہ نوجوان گل ، وارم اپ مقابلوں  میں متعدد متاثر کن مظاہروں کے بعد شا کی جگہ پر اوپنر کے طورپر ٹیم میں شامل کئے جاسکتے ہیں  کیونکہ سینئر اسٹار روہت شرما سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

ساہا کی بیٹنگ پر ٹیم انتظامیہ کو کوئی اعتماد نہیں ہوا ٹیم مینجمنٹ یقینی طورپر رشپھ پنت  کی شمولیت پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے  جس نے اپنے پچھلے دورے کے دوران آسٹریلیا میں سنچری اسکور کی تھی  جبکہ وارم اپ مقابلے میں بھی وہ تیز رفتار سنچری اسکور کرچکے ہیں۔کے ایل راہول اور محمد سراج دو دیگر کھلاڑی ہیں جنھیں پلیئنگ الیون میں داخلے کے لئے میدان میں ہیں اور کپتان ویراٹ کوہلی اورسینئر فاسٹ بولر محمد سمیع کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کو تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا ۔

ٹیم کے 36 سالہ ساہا اپنے بین الاقوامی کیریئر کی آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں کیونکہ اگلے تین ٹسٹ میچوں میں ٹیم انتظامیہ  کی جانب سے نوجوان اور پنت کو ترجیح دی جاسکتی ہے اور اگر وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو انگلینڈ کے خلاف بھی ان کا انتخاب آسان ہوجائے گا ۔جہاں تک ساہا کا تعلق ہے تو جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور آسٹرلیا  میں ان کی ناقص بیٹنگ سب پر عیاں ہے  (انہوں  نے وہاں  نصف سنچری تک اسکور نہیں کی ہے) لیکن سلیکٹرز کے سابق چیئرمین ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ ان کے عہد کے دوران کچھ منصوبے بنائے گئے تھے جس میں دونوں پنت اور ساہا بھی شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری کمیٹی واضح تھی کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف پنت ہمارے پہلے انتخابی کیپرہوں گے اور جب ہم ہندوستان میں جہاں آپ کو چھٹے نمبر کے بعد زیادہ ترباربیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ہےآپ کو ساہا کی شکل  ماہر کیپر حاصل ہوسکتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ پنت نے پچھلے مہینے کے دوران اپنی فٹنس امور پر کام کیا ہے اور وہ گلابی گیند پریکٹس گیم کے دوران اچھے فام میں نظرآہے ہیں۔ لہذا میں ٹیم انتظامیہ سے اتفاق کرتا ہوں اگر وہ پنت کو اگلے تین ٹسٹ مقابلوں میں موقع فراہم کرتے ہیں تو یہ بہتر ہوگا۔