Sunday, May 19, 2024
Homesliderمحمد سراج کی ونڈے ٹیم میں واپسی ،پراسدھ کرشنا نیا چہرہ

محمد سراج کی ونڈے ٹیم میں واپسی ،پراسدھ کرشنا نیا چہرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

احمدآباد : انگلینڈ کے خلاف تین ونڈے مقابلوں کی سیریم کیلئے 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایم پریسدھ کرشنا نیا چہرہ ہے جبکہ معلنہ ٹیم میں سوریہ کمار یادو کے ہمراہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سوریا کمار یادو جنہوں نے گذشتہ مقابلہ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں 5 مقابلوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں ہی ٹیمیں دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2-2 سے برابری کے موقوف میں ہے اور فیصلہ کن مقابلہ کل کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 سیریز کے بعد تین مقابلوں کے ونڈے سیریز پونے میں کھیلی جائے گی اور یہ مقابلے 23 ، 26 اور 28 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ ہندوستان نے آخری مرتبہ آسٹریلیا کے دورہ پر ونڈے سیریز کھیلی تھی جہاں اسے شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے معلنہ ٹیم میں ویراٹ کوہلی قیادت کریں گے تاہم مینک اگروال، جسپریت بمرا، محمد سمیع، منیش پانڈے، نودیپ سائنی اور سنجوسامسن جو کہ آسٹریلیا کے دورہ پر ٹیم میں شامل تھے انہیں موقع نہیں دیا گیا ہے۔ روہت شرما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ معلنہ ٹیم میں فاسٹ بولر محمد سراج کے علاوہ بھونیشور کمار، واشنگٹن سندر کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

معلنہ ٹیم میں واحد نیا چہرہ کرشنا ہے۔ 25 سالہ فاسٹ بولر نے 2015ءمیں فرسٹ کلاس کریئر کا آغاز کیا اور اس دوران انہیں 9 مقابلوں کا تجربہ حاصل ہے۔ محدود اوورس کی کرکٹ میں انہوں نے لسٹ اے کیلئے 48 مقابلے کھیلے ہیں اور 23.07 کی اوسط سے 81 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ علاوہ ازیں 40 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 8.49 کی اوسط سے رنز دیتے ہوئے انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 2018ءسے کرشنا آئی پی ایل میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی قیادت کررہے ہیں اور 24 مقابلوں میں انہوں نے 9.33 کی اوسط سے رنز دیتے ہوئے 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کورونا بحران سے قبل ہی کرشنا کا نام ہندوستان کی محدود اوور کی ٹیم میں شامل کئے جانے کیلئے گشت کررہا تھا جیسا کہ ویراٹ کوہلی نے اشارہ دیا تھا کہ کرشنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان کے ایکس فیاکٹر ثابت ہوں گے۔