Saturday, May 18, 2024
Homesliderمحمد سراج کے ساتھ شائقین کا برتاؤ ناقابل برداشت

محمد سراج کے ساتھ شائقین کا برتاؤ ناقابل برداشت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: نسلی زیادتی کا بدصورت چہرہ پھرسر اٹھانے لگا ہے اور اس مرتبہ حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج کو سڈنی ٹسٹ کے دوران میدان میں فقرے بازی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے مسلسل دوسرے دن بھی ہندوستانی کھلاڑیوں خصوصا حیدرآباد کے فاسٹ بولرمحمدسراج کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں شائقین سے نسلی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم  اس مرتبہ  اس نے طوفان کو چھیڑا ہے جس کے بعد ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اس واقعے کے خلاف سختی سے سامنے آئے ہیں ۔ کوہلی نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ نسلی زیادتی بالکل ناقابل قبول ہے۔باؤنڈری پرہونے والا انتہائی افسوسناک ہے  اور  یہ بے راہ روی کا عروج ہے۔ میدان میں ایسا ہوتا دیکھ کر افسوس ہوا۔

کوہلی نے مزید کہا واقعہ کو مکمل ہنگامی اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کاروائی سے معاملات کو ایک بار براہ راست طے کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ سراج اور بمراہ نے ہفتہ کو شائقین کی جانب سے نسلی زیادتی کی شکایت کی تھی اور جس کے بعد اگلے دن  حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج کوہجوم کے ایک حصے نے نسلی طور پر بدسلوکی کی جب وہ باونڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے۔

سراج نے فوراً امپائروں سے شکایت کی اور آٹھ منٹ سے زیادہ کے لئے کھیل روک دیا گیا تھا ۔ امپائروں نے سکیورٹی گارڈز کی مدد سے چھ افراد کو اسٹیڈیم سے باہر کردیا ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون کو مبینہ نسلی زیادتی سے آگاہ کیا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ چوتھے روز میچ اور اسٹیڈیم کے عہدیدار چوکس تھے اور اس طرح کھیل کو روک دیا گیا تھا اور چائے سے قبل واقعہ کے بعد چھ افراد  کومیدان سے باہر کردیا گیا تھا۔