Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسمحمد شامی کو سیمی فائنل میں شامل نہ کرنے پر تنقید

محمد شامی کو سیمی فائنل میں شامل نہ کرنے پر تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

مانچسٹر۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کیلئے شاندار فارم میں موجود فاسٹ بولر محمد سمیع کو ٹیم سے باہر رکھنے کا حیران کن فیصلہ کیا جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی سوالات اٹھے گئے ہیں۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کوہلی نے آخری الیون میں صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے چائنامین بولر کلدیپ یادو کی جگہ یوزویندر چہل کو اتارا، لیکن شاندار فارم میں کھیل رہے فاسٹ بولر سمیع کو اس میچ کے لئے باہر رکھا گیا جو مایوس کن فیصلہ رہا۔

میچ سے پہلے تک سمیع کے آخری الیون میں کھیلنے کی پوری امید تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ اورکپتان کوہلی نے بھونیشور کو ٹیم میں برقرار رکھا۔ بھونیشور سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں کھیلے تھے جبکہ سمیع گزشتہ میچ میں ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ یہ فیصلہ حیران کن رہا کیونکہ گروپ مرحلے میں سمیع نے صرف چار ہی میچوں میں خودکو ثابت کرتے ہوئے 5.48 کے اوسط سے 14 وکٹ حاصل کئے تھے اور ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔ ان سے آگے جسپریت بمراہ رہے جن کے اس میچ سے پہلے تک آٹھ گروپ میچوں میں 17 وکٹ تھیں ۔

29 سالہ سمیع اسی کے ساتھ ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بھی صرف دوسرے ہندوستانی بولر بنے ۔ ان سے پہلے صرف چیتن شرما کے نام یہ کامیابی درج تھی۔ سمیع نے افغانستان کے خلاف مشکل میچ میں آخری اوور میں بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک لی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف انہوں نے پانچ وکٹ لئے تھے۔

سمیع کو باہر رکھنے پر سوشل میڈیا پرگرم بحث چل رہی ہے کہ ایسے کھلاڑی کو کس طرح باہر رکھا جا سکتا ہے جبکہ اس نے مسلسل اچھی کارکردگی دی ہے۔ سمیع نے بنگلہ دیش کے خلاف میں 68 رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا جبکہ بھونیشور نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں 73 رنز لٹاکر ایک وکٹ لی ۔ سوشل میڈیا پر اسی فرق کی بنیاد پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر دونوں بولروں میں اتنا فرق ہے تو پھر آخری انتخاب میں سمیع نظرانداز کیسے ہو گئے۔