Friday, May 17, 2024
Homesliderمحمد سمیع کو ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کرنے کے اشارے

محمد سمیع کو ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کرنے کے اشارے

- Advertisement -
- Advertisement -

اندور۔ ہندوستان کے پاس اس مہینے کے آخر میں آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی اسکواڈ میں زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کو شامل کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک کا وقت ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ اور کپتان روہت شرما نے بمراہ کے متبادل کے طور پر سینئر فاسٹ بولرمحمد سمیع کو چار کھلاڑیوں میں سے ایک کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم اسکواڈ میں ترقی دیے جانے کے امکان کا واضح اشارہ دیا ہے۔

 کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے سمیعکو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے حالیہ سیریز سے محروم ہونا پڑا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اس سال جولائی سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی اور گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے ٹی20 میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔اس ضمن میں ڈراویڈ نے کہا کہ اس لحاظ سے کہ متبادل کون ہے، ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے، ہمارے پاس 15 اکتوبر تک کا وقت ہے۔ سمیع ظاہر ہے وہ شخص ہے جو اسٹینڈ بائی میں ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے لیے، وہ حالیہ سیریز نہیں کھیل پائے ہیں لیکن وہ اس وقت این سی اے (بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی) میں ہیں اور امید ہےکہ وہ بہتر واپسی کریں گے ۔

 آسٹریلیا میں صرف ایک ٹی20 کھیلے کے باوجودسمیع کو دو بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے دوروں کے ذریعہ آسٹریلوی حالات میں بولنگ کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور 2015 کے ونڈے ورلڈ کپ مہم میں ہندوستان کے لیے کھیلنا ہے، جس کا اختتام سیمی فائنل مرحلے پر ہوا یہ تجربہ بھی کام آئے گا۔محمد سمیع کے علاوہ فاسٹ بولر دیپک چاہر بھی دوڑ میں ہیں لیکن سمیع کے پاس اضافی رفتار اور ڈیک کو سختی سے مارنے کی صلاحیت کے ساتھ، جو آسٹریلیائی حالات میں ایک ضرورت ہے، انہیں موقع فراہم کرسکتی ہے ۔جبکہ دوسری جانب چاہر کو بیٹنگ کی برتری حاصل کی ہے جو تیسرے ٹی20 میں ان کے 17 گیندوں پر 31 رنز میں دیکھا گیا تھا۔ محمد سمیع کے تعلق سے ٹیم کے کوچ ڈراویڈ نے کہا ہے کہ ہمیں رپورٹس حاصل کرنی ہوں گی کہ وہ کیسے صحت یاب ہورہے ہیں اورکورونا کے 14-15 دنوں کے بعد ان کی حالت کیا ہے ۔ ایک بار جب مجھے رپورٹس ملیں گی کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں، پھر سلیکٹرز واقعی اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔