Friday, May 17, 2024
Homesliderمحمد سمیع کے ایک اوور میں 4 وکٹس ، ہندوستان نے آسٹریلیا...

محمد سمیع کے ایک اوور میں 4 وکٹس ، ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی

- Advertisement -
- Advertisement -

برسبین۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل محمد سمیع نے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے اور اپنی فٹنس کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کو چھ رنز کی سنسنی خیز جیت دلائی۔کے ایل راہول (33 گیندوں پر57 رنز) اور سوریا کمار یادیو (33 گیندوں پر 50 رنز) کی مدد سے ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کرنے کے بعد سات وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔آسٹریلیا کو آخری 12 گیندوں پر16 رنز درکار تھے جبکہ چھ وکٹیں باقی تھیں۔

 اس کے بعد محمد سمیع، ہرشل پٹیل اور فیلڈر ویراٹ کوہلی نے میچ کی تصویر ہی بدل دی۔سمیع جنہوں نے آخری بار جولائی میں مسابقتی کرکٹ کھیلی تھی، کورونا انفیکشن سے لڑنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور ایک رن آوٹ بھی ہوا۔ان کے اس اوورس کی آخری 4 گیندوں پر 4 وکٹیں اس وقت گریں جبکہ میزبان ٹیم کو کامیابی کےلئے 7 رنز درکار تھے ۔

محمد سمیع کو زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہرشل نے 19ویں اوور میں صرف پانچ رنز دیے اور اسی اوور میں ویراٹ کوہلی نے راست تھرو کے ذریعہ کھلاڑی کو آوٹ بھی کیا۔ محمد سمیع کی بولنگ پر انہوں نے پیٹ کمنز کو بھی باونڈری لائن کے قریب ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لے کر پویلین بھیجا جو اس میچ کا نقشہ بدلنے والا لحمہ تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف اس شاندار کامیابی کے باوجود 23 اکتوبر کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف پہلا میچ ہونے سے قبل ہندوستان کی بولنگ کے بارے میں خدشات برقرار ہیں۔

کپتان روہت شرما نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہے لیکن میں بولروں سے مسلسل کارکردگی چاہتا ہوں۔ یہ ہمارے لیے اچھا میچ تھا۔ انہوں نے اچھی شراکت داری کے ساتھ ہم پر دباوڈالا لیکن سمیع نے آخری اوور میں میچ کا نقشہ بدل دیا۔ راہول نے بہت جارحانہ بیٹنگ کی۔ پاور پلے کے بعد ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 69 تھا۔روہت اور راہول نے 78 رنز کی شراکت داری کی جس میں راہول نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

 ہاردک پانڈیا (دو) سستے میں آوٹ ہوئے لیکن باقی ہندوستانی بیروں نے اپنا کردار ادا کیا ۔کوہلی نے 13 گیندوں میں 19 اور دنیش کارتک نے 14 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ کارتک نے کین رچرڈسن کی گیند کوگلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جبکہ کوہلی کو مچل اسٹارک نے پویلین بھیجا جو فائن لیگ پرکیچ ہو ئے۔ روہت نے میکسویل کو کیچ دیا۔راہول میکسویل کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پرکیچ آوٹ ہوئے۔دوسری جانب آسٹریلیا کےلئے اس میچ میں ناقص فام سے پریشان کپتان آرون فنچ کی شاندار نصف سنچری مثبت پہلو ہے ۔فنچ نے 54 گیندوں میں 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کئے ۔محمد سمیع نے ایک اوور کی بولنگ میں صرف 4 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں چار گیندوں میں 4 وکٹیں بھی شامل ہیں۔