Sunday, May 19, 2024
Homesliderمحمد صلاح نے امبولینس سنٹر کاتحفہ دیا

محمد صلاح نے امبولینس سنٹر کاتحفہ دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ: مصر کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اورعالمی شہرت یافتہ فٹبال ٹیم لیور پول کے مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے اپنے آبائی شہر میں امبولیسن سنٹر کا افتتاح کیا ہے جو کہ معروف کھلاڑی کی جانب سے اپنے آبائی شہر کےلئے طبی تحفہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد صلاح نے اس امبولینس سنٹر کا افتتاح  مصر کی غربیہ علاقے  میں اپنے آبائی علاقے ناگرگ میں کیا ہے جس کا اعلان علاقے کے میئر طارق رحیمی نے کیا۔

اس موقع پر محمد صلاح کے والد حاج  صلاح غالی ،امبولینس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر مجدی عواد اور وزارت صحت کے نمائندے ڈاکٹر عبدالناصر حمیدہ بھی موجود تھے۔چھ لاکھ مصری پاونڈز کے عطیے سے قائم کیا گیا یہ سینٹر علاقے کے30 ہزار افراد کی خدمت کرے گا۔امبولینس سینٹر کا قیام اسٹار فٹبالر کی خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصے لینے کی طویل فہرست میں تازہ ترین ہے۔

سال 2018 میں اپنے علاقے غربیہ میں لڑکیوں کے لیے اسکول عمارت میں مالی مدد کی اور اس کے ساتھ قطعہ اراضی کا عطیہ کیا جہاں پینے کے صاف پانی کا پلانٹ لگایا گیا ۔یہ ان کے فلاحی کاموں میں سے چند ایک ہیں۔انگلش فٹبال ٹیم لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے اپنے علاقے کے غرباء کے لیے طبی سامان کی سہولت کے ساتھ مساکین کے لیے خیراتی فاونڈیشن بھی قائم کر رکھی ہے۔

انہوں نے اپنے اسکول میں فٹبال گراونڈ اور جم بھی بنوا کر دی ہے جہاں موجود سہولتوں کے باعث طلباء اور دیگر نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔حال ہی میں محمد صلاح نے کورونا وائرس کے دوران بسیام شہر میں لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کی مہم بھی جاری کر رکھی تھی۔

اپنے علاقے کے باہر بھی ان کی عطیہ مہم کا ثمر جاری ہے اور انہوں نے 2016 میں ایک خصوصی فنڈ میں 5 ملین مصری پاونڈزدیئے ۔گذشتہ سال انہوں نے 50 ملین مصری پاونڈز نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کو عطیہ کیے تھے۔صلاح کو اپنے علاقے میں خوشیاں بانٹنے والے کی عرفیت سے جانا جاتا ہے، حالانکہ وہ فٹبال گراؤنڈ میں بھی تماشائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی ہوتے ہیں اس کے باوجود میدان کے باہر بھی ان کی ایک خاص شناخت اور اہمیت ہے۔