Friday, May 17, 2024
Homeبین الاقوامیمحمد علی کی 78 ویں یوم پیدائش پر باکسنگ دنیا کا خراج

محمد علی کی 78 ویں یوم پیدائش پر باکسنگ دنیا کا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔ دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح آج ان کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جنہوں نے رنگ سے باہر نسل پرستوں کو بھی شکست دی۔ حریف باکسرز کو دھول چٹانے والے محمد علی نے17جنوری1942ءکو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک عیسائی گھرانے میں آنکھ کھولی اوران کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے 70 کے دہے میں اسلام قبول کیا۔

 انہوں نے 29 اکتوبر 1960ءکو ا?بائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 60 کے دہے میں انہوں نے روم اولمپِک میں گولڈ میڈل جیتا۔میڈل جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

 سبکدوشی کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، حقوق انسانی کے علمبردار اور شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔ باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا۔ دنیائے باکسنگ پرکئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016کو انتقال کرگئے۔