Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگمدھیہ پردیش میں ایک شخص پینتالیس سال سے کھا رہا ہے کانچ

مدھیہ پردیش میں ایک شخص پینتالیس سال سے کھا رہا ہے کانچ

- Advertisement -
- Advertisement -

مدھیہ پردیش: اس دنیا میں کروڑوں لوگ ہیں،جنمیں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی عجیب و غریب عادت و شوق ہوتے ہیں،جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔آپ نے بھی ایسے لوگوں کو دیکھا ہوگا،یا سنا ہوگا۔یہ بھی سنا ہوگا کہ کئی لوگوں کو کیکڑے کھانے کا شوق ہوتا ہے،کسی کو سانپ یا بچھو کھانے یا انکا زہر پینے کا شوق ہوتا ہے،کسی کو ہاتھوں سے پتھر توڑنے کا شوق ہوتا ہے،کسی کو دانتوں سے ٹرک کو کھینچنے کا شوق ہوتا ہے۔مگر مدھیہ پردیش کے ڈونگری علاقہ میں ایک شخص کو ایک عجیب و حیرت میں ڈالنے والی و غیر یقینی عادت ہے۔جس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی تعجب ہوگاکہ ایک شخص کو کانچ کھانے کی عادت ہے۔اوروہ شخص چالیس۔پینتالیس سال سے کا نچ کھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کانچ کھانے والے اس شخص کا نام دایا رام ساہو ہے،جو پیشے سے ایک وکیل ہے۔دیارام کے مطابق وہ چالیس و پینتالیس سالوں سے کانچ کھا رہا ہے،اور یہ اس کے لئے لتبن چکی ہے۔اس عادت کی وجہ سے اس کے دانتوں کو کافی نقصانپہنچاہے۔جس کی وجہ سے وہ اب کانچ کھانا آہستہ آہستہ کم کر رہا ہے۔دیارام مدھیہ  پردیش کے ڈنگوری ضلع کے شاہ پورا کا رہنے والا ہے۔

دیارام کو بچپن سے ہی کانچ کھانے کا شوق ہے،پہلے وہ شوقیہ طور پر کانچ کھاتا تھا۔پھر آہستہ آہستہ اس کی لت لگ گئی اور عادت بن گئی۔دیارام کے کانچ کھانے کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔اس شخص کا اس طرح کانچ کھانا حیرت کی بات تو ہے ہی،اس سے بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ دیارام کو اس کی بیوی کانچ لاکر دیتی ہے۔

دیارام کے مطابق پہلے وہ ایک دن میں ایک کلو تک کانچ چبا جا تا تھا،لیکن دانتوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے اب اس نے اسے کم کر دیا ہے۔بڑی حیران کرنے والی بات ہے کہ ایک شخص کانچ کھا رہا ہے،جو اس کے لئے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔لیکن پھر بھی وہ شخص اپنے عادت کے آگے مجبور ہوکر اسے کھا رہا ہے۔دیارام نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کانچ کھانے کی کوشش نہ کریں،کیونکہ یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔