Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگمدھیہ پردیش میں ایک مسلم خاندان تیار کرتا ہے راون کا پتلا

مدھیہ پردیش میں ایک مسلم خاندان تیار کرتا ہے راون کا پتلا

- Advertisement -
- Advertisement -

مدھیہ پردیش: دارالحکومت بھو پال میں دسہرہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی انوکھی مثال دیکھنے میں آتی ہے۔جہاں دسہرہ میں جلائے جانے والا اراون کا پتلا ایک مسلم کنبہ تیار کرتا ہے۔دارالحکومت بھوپال سے تقریباً تین سو کلو میٹر دور ایم شیوا پوری ضلع ہے،جہاں ہر سال دسہرہ فیسٹیول کا اہتمام پنجابی کونسل کے ذریعہ کیا جاتا ہے،جس میں راون کا پتلا جلایا جاتا ہے۔پتلا بنانے کی ذمہ داری ہمیشہ ایک مسلم کنبہ نبھاتا ہے۔اس لئے اب یہ پروگرام ہندو مسلم اتحاد کی مثال بن گیا ہے۔

یہ مسلم خاندان پچھلے ڈیڑھ دہائی سے راون کا پتلا بنا رہا ہے۔اس کنبہ کے سبھی ارکان اس کام میں حصہ لیتے ہیں،اور بیس دنوں تک راون کے پتلے کی تیاری میں لگے رہتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہی ہے ہندو مسلم ایکتا کی انوکھی مثال۔