Monday, May 20, 2024
Homesliderمدھیہ پردیش میں دلت جوڑے پر سفاکانہ حملہ گھناؤنی اور غیر انسانی۔...

مدھیہ پردیش میں دلت جوڑے پر سفاکانہ حملہ گھناؤنی اور غیر انسانی۔ ایس ڈی پی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے مدھیہ پردیش کے گونا ضلع جگن پور چک میں دلت جوڑے پر پولیس کی طرف سے کئے گئے وحشیانہ حملے کو ایک گھناؤنااور غیر انسانی اقدام قرار دیتے ہوئے پولیس کا طاقت کے غلط استعمال کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جگن پور میں ایک دلت جوڑے نے اس وقت کیڑے مار دوا پی لیا جب ریونیو حکام اور پولیس نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے ان کی کھڑی فصل کو تباہ کردیا تھا۔پولیس نے دلت جوڑے کی بے دردی سے پٹائی بھی کی اور پولیس نے اس اس دلت جوڑے کو بچانے کیلئے آئے ان کے رشتہ دار پر بھی بے دردی سے حملہ کیا۔ جب دلت جوڑے کے بچوں نے اپنے والدین کو بچانے کی کوشش کی تو روتے ہوئے بچوں کو زبانی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس نے انہیں دھکیل دیا تھا۔

ریونیو حکام ایک سرکار ی زمین سے قبضہ ہٹانے کیلئے وہاں پہنچے تھے۔ جسے ماڈل سائنس کالج کی تعمیر کیلئے مختص کیا گیا تھا اور اس زمین میں مذکورہ دلت کنبہ طویل عرصہ سے کاشتکار ی کررہا تھا۔ پولیس کو کنبہ نے کہا تھا کہ جب تک کھڑی فصل کاشت نہیں کی جاتی انہیں یہاں سے ہٹایا نہ جائے لیکن پولیس نے ان کی بات نہیں مانی اور انہیں مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ ضلعی پولیس نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جوڑے سمیت سات افراد کے خلاف آئی پی سی 353,141,309کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دریں اثناء ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس معاملے میں وزیر اعلی مدھیہ پردیش کی فوری مداخلت اور ضلعی کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے خلاف کارروائی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تادیبی کارروائی کوئی چال نہیں ہوگی۔ ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے فاشسٹوں کی حکمرانی میں ہندوستان ایک ایسی سرزمین کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جہاں دلتوں، کمزور طبقات اور اقلیتوں کو کسی بھی مراعات سے انکار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور گھناؤنی حرکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو مثالی سزادی جائے۔