Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگمدھیہ پردیش کے گوالیارکے قریب ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ

مدھیہ پردیش کے گوالیارکے قریب ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے گوالیارمیں چہارشنبہ کے روز ایک ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا میگ 21جنگی تربیتی طیارہ گوالیار ائیر بس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف)نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا،یہ حادثہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا۔

یہ ایک جڑواں سیٹر ٹرینر جیٹ تھا،جس میں دو پائلٹ تھے۔ایک گرو پ کیپٹن اور اسکو اڈرن لیڈر۔حادثہ سے پہلے ہی دونوں پیرا شوٹ کی مدد سے بحفاظت  باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ابھی تک اس حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آئی اے ایف کی جانب سے یہ معلوم کرنے کے لئے کہ تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی اس حادثے کا باعث تو نہیں بنی ہے،اس کے لئے کورٹ آف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ تربیتی طیارہ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے چودھری پورا میں گر کر تباہ ہو گیا۔