Monday, May 13, 2024
Homesliderمدینہ منورہ کو صحت مند شہر کی سند

مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کی سند

- Advertisement -
- Advertisement -

مدینہ منورہ ۔اس وقت ساری دنیا کورونا بحران کی وجہ سے کافی پریشان ہے جبکہ کوویڈ ٹیکہ اندازی کی مہم ہر ملک میں جاری ہے ، دوسری جانب مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت مند شہر کی سند دی گئی ہے۔تفصیلات کے بموجب  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  مقدش شہر مدینہ کو صحت مند شہر   کی سند جاری کیا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سند گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دینے کا فیصلہ متعدد امور کی وجہ سے کیا گیا ہے۔  عالمی ادارہ صحت نےصحت مند شہر کے لیے کوعالمی معیار مقرر کیے تھے شہرمدینہ نے ان تمام شرائط کی باآسانی تکمیل کی ہے ۔شہر  مدینہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہے جسےعالمی ادارہ صحت نے یہ سند جاری کی ہے۔

مدینہ نے طیبہ یونیورسٹی کے ساتھ ا سٹریٹجک معاہدے کے ذریعے متعدد صحت کے پروگرام بنائے اور کامیابی سے انہیں مکمل طور پر عالمی قوانین کے مطابق کئے۔مدینہ شہرنے صحت مند شہروں کا پروگرام متعارف کروایا۔ اس کی خاص بات یہ رہی کہ یہ کہ شہر میں مخصوص فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔
سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔ جس میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جوکہ فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت کے  پروگرام چلائے گئے۔اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ماتحت پروگرام کے رابطہ کار احمد حماد نے کہا  یہ بڑی کامیابی ہے اور ہم اسے سعودی وژن 2030 کا بہترین پھل سمجھتے ہیں۔ عالمی تنظیم نے سفارش پیش کی ہے کہ مدینہ مقامی اور بین الاقوامی تربیتی مرکز ہوگا۔