Sunday, May 19, 2024
Homesliderمذہب کے نام پر نفرت کو نہ روکا گیا تو ملک میں...

مذہب کے نام پر نفرت کو نہ روکا گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: گہلوت

- Advertisement -
- Advertisement -

کنیا کماری۔ راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے خبردارکیا کہ اگر ذات پات، مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے سے نہیں روکا گیا تو ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔انہوں نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاتراکے آغاز سے قبل نامہ نگاروں سے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو اچھی سمجھ ہو اور وہ صورتحال کو سمجھ سکتے ہیں۔کانگریس کے سینئر لیڈر گہلوت نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں سبھی کا یہی احساس ہے کہ راہول گاندھی کو ایک بار پھر پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنی چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے صدر بننے سے کانگریس مضبوط ہوگی اور سب مل کر کام کریں گے اور ملک کے سامنے چیلنجوں سے نمٹنا بھی آسان ہوگا۔گہلوت نے کہا ہم وزیر اعظم سے درخواست کرتے رہے ہیں کہ وہ اپیل کریں کہ محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی ہونی چاہیے اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا بہت زیادہ پولرائزیشن ہوا ہے۔ ذات پات اور مذہب کے نام پر تشدد پھیلاہوا ہے۔ اگر اس صورتحال کو نہ سنبھالاگیا تو یہ خانہ جنگی کی طرف جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ، جو اس وقت ملک کو چلا رہے ہیں، انہیں راہول گاندھی کے دورے کے پیغام کو سمجھنا چاہیے۔گہلوت نے کہا کہ راہول گاندھی گاندھی پرست شخص ہیں اور ان کے دل میں قطعی طور پرکوئی نفرت اور غصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ راہول جی بہت پیارے انسان ہیں۔ ان میں نفرت اور غصہ بالکل نہیں ہے۔ اس لیے انہوں نے جذبات میں آکر وزیراعظم کوگلے لگا لیا۔ یہ وزیر اعظم کی شرافت ہوتی کہ وہ کھڑے ہوکر ان سے ملتے۔