Saturday, May 18, 2024
Homesliderمردوں میں بانجھ پن ، کال سنٹر کی ملازمت اور دن میں...

مردوں میں بانجھ پن ، کال سنٹر کی ملازمت اور دن میں نیند اہم وجوہات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ پاون اور سریتا (نام بدلا ہوا) کی شادی کو 3 سال ہوچکے تھے اور سریتا پر اولاد کے لیے سسرال والوں کا زبردست دباؤ تھا، جسے وہ اس وقت تک برداشت کرتی رہی  جب تک کہ وہ اویسس فرٹیلیٹی سے رجوع نہیں ہوئی  تھی ۔ پاون کو اپنی زندگی میں ایک بڑا جھٹکا لگا جب اس کی شناخت کم سپرم کے طور پر کی گئی اور وہ تقریباً اسے قبول کرنے کے موقف میں نہیں تھا ۔ اویسس فرٹیلیٹی میں ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد انہوں نے اپنا علاج شروع کیا، اور اب دونوں مسرور والدین ہیں۔ یہ صرف پاون اور سریتا کی نہیں بلکہ تقریباً 50فیصد مریضوں کی کہانی ہے جو فرٹیلٹی سنٹر میں آتے ہیں۔ آج بانجھ پن صرف خواتین کا مسئلہ  نہیں ہے، بلکہ مردبھی اتنا ہی ذمہ دار ہے۔اس سے نمٹنے کے لیے اویسس فرٹیلیٹی کومپلی  نے انڈرو لائف کا آغاز کیا ہے، جو ایک خصوصی مردانہ فرٹیلیٹی کا دواخانہ ہے۔

ڈاکٹر درگا جی راؤ، شریک بانی اور میڈیکل ڈائریکٹر اویسس فرٹیلیٹی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی طاقت پر ہمارے پختہ یقین کے ساتھ، ہم مسلسل اعلیٰ کامیابی کی شرح پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بانجھ پن اب بھی ایک بہت ہی حساس موضوع ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس تشویش ناک مسئلہ  کو تسلیم کریں۔ انڈرو لائف  ہمارے مردوں کے لیے مخصوص فرٹیلیٹی کا مرکز ہے جہاں ہم باپ بننے کے لیے مردوں کو درپیش مسائل کے لیے ہمدرد، معاون اور سمجھدار حل پیش  کرتے ہیں ۔ 100 سے زیادہ مائیکرو ٹی ای ایس ای (سپرم کی بازیافت کا ایک جدید طریقہ) انجام دے کر، ہم نے ملک میں مردانہ فرٹیلیٹی کے علاج کے لیے ایک منفرد مقام بنایا ہے۔

یہ جان کر بہت اطمینان ہوا کہ ہم نے بہت سے جوڑوں کی زندگیوں میں والدین بننے  کی خوشی لائی ہے۔ ہم انتہائی جدید، ذاتی نوعیت کے اور ثبوت پر مبنی فرٹیلیٹی کے علاج پیش کرتے ہیں۔ فرٹیلیٹی پرزرویشن تکنیک کے ذریعے، ہم کینسر کے مریضوں کو ان کے والدین بنے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ پی جی ٹی ۔ اے ایک اور تکنیک ہے جو والدین سے اولاد میں کسی بھی جینیاتی عارضے کو منتقل ہونے سے روکنے میں مددکرتی ہے۔ صحیح وقت پرصحیح علاج کلید ہے۔

ڈاکٹر کرشنا چیتنیا منتروادی – سائنسی سربراہ اور کلینیکل ایمبریولوجسٹ اویسس فرٹیلیٹی نے کہا عالمی معیار کی آئی وی ایف  لیبز، بھرپور تجربہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جوڑوں کو والدین  بننے میں مددکررہے ہیں۔ ہم انڈرو لائف شروع کرنے پر خوش ہیں، جو مردانہ بانجھ پن کے مسائل کے لیے ایک وقف مردانہ فرٹیلیٹی کلینک ہے۔ مائیکرو ٹی ای ایس ای سپرم نکالنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اورہم ہندوستان کے ان بہت کم فرٹیلیٹی مراکز میں سے ایک ہیں جن کے پاس مہارت ہے۔ ڈاکٹر رگھویر مائیکرو ٹی ای ایس ای سرجری کے ماہر ہیں، انہوں نے 200 سے زیادہ مائیکرو ٹی ای ایس ای کے طریقہ کار کیے ہیں۔ اس طریقہ کار کے ذریعے ہم کم سپرم کاؤنٹی والے مردوں حضرات کو والد بننے میں مدد کرتے ہیں۔ دیر سے بے اولادی معاشرے میں بڑھتے ہوئے تناسب میں اضافہ  کررہی ہے۔ جوڑے میں بے اولادی کی اصل وجہ خواتین کو سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرد بھی بانجھ پن کے لیے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ مردانہ بانجھ پن کی وجہ طرز زندگی سے متعلق مسائل ہیں، جو کچھ ہم کھاتے ہیں اس میں موجود کیمیکل بھی ہمارے جسم کے ہارمونز کو متاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں سپرم کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ رات کے وقت کال سینٹرز میں کام کرنا اور دن میں سونا جسم پر دباؤ کا باعث بنتا ہے، جس سے ہارمونز اور سپرم کی پیداوار پراثرپڑتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر رگھویر کارنے، کنسلٹنٹ یورولوجسٹ اور اینڈروولوجسٹ اویسس فرٹیلیٹی نے کہا زندگی کے عوامل، موٹاپا وغیرہ کچھ وجوہات ہیں جن کے نتیجے میں مردانہ بانجھ پن میں زبردست اضافہ ہوا ہے لیکن میں اس حقیقت پر زور دینا چاہتا ہوں کہ 90 فیصد مردانہ بانجھ پن کے حالات قابل علاج ہیں۔ اگر جوڑے کو بغیر کسی تاخیر کے حاملہ ہونے میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ان کے لیے فرٹیلیٹی مرکز کا دورہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ہمارے پاس کئی خواتین کی صحت کے کلینک ہیں لیکن مردانہ صحت کے کلینک شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔ انڈرو لائف  ایسا ہی ایک کلینک ہے ہم یہاں مردوں سے متعلق تمام پہلوؤں اور مسائل سے نمٹتے ہیں۔ بانجھ پن کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ یہ خواتین کا مسئلہ ہے جو کہ درست نہیں ہے، یہاں تک کہ مردوں کو بھی بانجھ پن سے متعلق بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔ بانجھ پن کے مسائل کے لیے خواتین کے ساتھ مردوں کا بھی معائنہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ انڈرو لائف مردانہ فرٹیلیٹی اور جنسی مسائل کے لیے ایک ون اسٹاپ حل ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر پریناز پرہار، کلینیکل ہیڈ اینڈ فرٹیلیٹی اسپیشلسٹ، اویسس فرٹیلیٹی، سکندرآباد نے کہا فرٹیلیٹی کے علاج انتہائی ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں اور جوڑے کے درمیان ان کی عمر، صحت کی حالت، طرز زندگی وغیرہ کی بنیاد پر مختلف ہوتے ہیں۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے جب ایک جوڑا ایک سال کے بعد بھی ماں باپ  نہ بن سکے تو فرٹیلیٹی کی مدد حاصل کرنا۔ آپ جتنی تاخیر کریں گے، اتنا ہی مسئلہ سنگین  ہوجائے گا کیونکہ عمر کے ساتھ ساتھ عورت کی فرٹیلیٹی کم ہوتی جاتی ہے۔