Sunday, May 5, 2024
Homeٹرینڈنگمرکزی حکومت کو کشمیر سے پیار ہے،کشمیریوں سے نہیں : اسد اویسی

مرکزی حکومت کو کشمیر سے پیار ہے،کشمیریوں سے نہیں : اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35اے کو ہٹانے پر تمل فلموں کے اداکار و سیاست داں رجنی کانت نے وزیر آعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ”کرشنا اور ارجن“قرار دیا۔جس پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے سوال کیا کہ ”کیا ملک میں ایک اور ”مہا بھارت“چاہتے ہیں۔۔۔؟۔

 

اطلاع کے مطابق،وزیر آعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے والے اسد اویسی نے کہا ”تمل ناڈو کے ایک ادا کار نے وزیر آعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو آرٹیکل 370ہٹانے پر ”کرشنا اور ارجن“ قرار دیا ہے،توان حالات میں کورو اور پانڈؤ کون ہیں۔۔؟کیا آپ ملک میں ایک اور ”مہا بھارت چاہتے ہیں۔۔۔؟

 

اس کے علاوہ اسد اویسی نے ملک کے پہلے وزیر آعظم جواہر لال نہرو اورپہلے نائب وزیر آعظم و وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جانب سے کشمیر پر کئے گئے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ”بھارتی جن سنگھ کے رہنما،شیاما پرساد مکھرجی نے بھی آرٹیکل 370کو قبول کیا۔

اسد اویسی نے کہا کہ ”وزیر آعظم نریندر مودی کے پاس سردار پٹیل اور جواہر لال نہرو جیسی سیاسی تفہیم نہیں ہے۔۔جب انہوں نے کشمیر کے بارے میں فیصلہ لیا تو انہوں نے ملکی مفاد میں کیا تھا۔اسد اویسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکونت جن سنگھ کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

مجلسی رہنما اسد اویسی منگل کی رات ایم آئی ایم دفتر میں عید کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کر کے اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کر کے آئین کی خلاف ورضی کی،اور اس لا پرواہ اقدام کے ساتھ حکومت نے ہندوستان نواز کشمیریوں کو علیحدگی پسندوں کی گود میں ڈال دیا ہے۔

 

اسد اویسی نے مرکزی حکومت پر اقتدار سے پیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ”میں جانتا ہوں کہ حکومت کو کشمیر سے پیار ہے،کشمیریوں سے نہیں۔۔میں جانتا ہوں،انہیں زمین سے پیار ہے،وہاں رہنے والوں سے نہیں۔انہیں اقتدار سے پیار ہے،انصاف سے نہیں۔وہ صرف اقتدار پر رہنا چاہتے ہیں،لیکن میں انہیں یاد دلانا چاہوں گا کہ کوئی بھی ہمیشہ زندہ نہیں رہتا،اور ہمیشہ راج نہیں کرتا۔

 

اسد اویسی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت جموں کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے ذریعہ کشمیر کے آبادیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بی جے پی کے رہنما کو وزیر اعلیٰ کے طور پر انسٹال کریں۔