Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پرینکا گاندھی کو بنایا تنقید کا نشانہ

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پرینکا گاندھی کو بنایا تنقید کا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس سکریٹری پرینکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی پر لال بہادر شاستری کا اپمان کرنے کا الزام لگایا ہے۔اسمرتی ایرانی نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں پرینکا گاندھی اپنے گلے کا ہار اُتارنے کے بعد ہاتھ میں لیتی ہیں اور پھر سابق وزیر آعظم لال بہادر شاستری کے مجسمہ پر ڈال دیتی ہیں۔

اسمرتی ایرانی نے اپنے ٹویٹ میں اس کو لال بہادر شاستری کا اپمان بتایا ہے۔اور کانگریس پارٹی اور پرینکا پر جم کر تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ کانگریس کی سکریٹری پرینکا گاندھی ان دنوں یو پی کے دورہ پر ہیں ۔اس دوران وہ مختلف حلقوں میں جاکر پارٹی کارکنوں اور عام لوگوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔