Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمرکز کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد آر جی آئی...

مرکز کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد آر جی آئی ایر پورٹ پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں کے لئے مرکز کی طرف سے جاری کردہ سیکیوریٹی انتباہ کے پیش نظر حکام نے یہاں راجیو گاندھی بین االاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) میں سیکیوریٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ہوائی اڈے پر کام کرنے والی جی ایم آر حیدرآباد انٹر نیشنل ایر پورٹ لمیٹیڈ (جی ایچ آئی اے ایل) نے مسافروں کو ہوائی اڈے تک جلدی پہنچنے کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اس نے 10سے 20اگسٹ تک زائرین کے ہوائی اڈے میں داخلے پر بھی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں یوم آزادی سے قبل سیکیوریٹی انتظامات کے طور پر عائد کی گئی ہیں۔تاہم آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے مرکز کے اقدام کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اضافی حفاظتی اقدامات کئے جا رہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف)،جو ہوائی اڈے کی حفاظت کے لئیذمہ دار ہے،نے سامان کی اسکیننگ اور مسافروں کو روکنے سمیت حفاظتی اقدامات سخت کر دئے ہیں۔

بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیوریٹی (بی اے سی ایس) کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق،سی آئی ایس ایف اور پولیس دونوں نے گشت کو تیز کر دیا ہے۔پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے اضافی چو کیاں قائم کردی ہیں۔

ائیر لائنز مسافروں کو اپنی پروازوں کی طئے شدہ روانگی سے قبل دھائی گھنٹے سے تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچنے کا بھی مشورہ دے رہی ہے۔