Thursday, May 2, 2024
Homesliderمریخ کی تصاویر زمین پر پہنچ گئی ،امارات کی ایک اور کامیابی

مریخ کی تصاویر زمین پر پہنچ گئی ،امارات کی ایک اور کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔متحدہ عرب امارات کیجانب  سے مریخ پرروانہ کردہ  مشن ہوپ نے نظام شمسی کے اس سیارے کی اولین تصویریں زمین پر روانہ کرنا  شروع کر دیا ہے ۔ ہوپ 5 دن  قبل مریخ کے مدار میں پہنچا تھا۔اس خلائی مشن کا عربی میں نام الامل ہے، جس کا مطلب امید ہے اور اسی لیے اسے انگریزی میں دی ہوپ کہا جارہا ہے۔ الامل کیجانب سے زمین پر مریخ کی پہلی تصویر روانہ  کرنے کی خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی قیادت نے تصدیق کر دی۔

متحدہ عرب امارات عرب دنیا کا وہ  پہلاملک ہے جس نے خلائی تحقیق کے شعبے میں اپنا کوئی مشن زمین کے نظام شمسی کے کسی دوسرے سیارے کی طرف بھیجا ہے۔ ہوپ نامی خلائی گاڑی سات ماہ قبل زمین سے خلا کی طرف روانہ ہوئی تھی اور 9 فروری کو وہ اپنی منزل مریخ کے مدار میں پہنچ گئی تھی۔اس  خلائی مشن کی طرف سے زمین پرروانہ کردہ پہلی تصویر متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کی۔

محمد بن زید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا الامل کی جانب سے مریخ کی اولین تصویر کا زمین پر بھیجا جانا متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے، جو یہ ثبوت بھی ہے کہ امارات  خلائی تسخیر کے لیے سرگرم ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں  دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عرب دنیا کی تاریخ کے پہلے خلائی مشن سے لی گئی مریخ کی پہلی تصویر، جو سرخ سیارے کی سطح سے 25 ہزار کلو میٹر کی بلندی سے لی گئی ہے۔