Wednesday, May 15, 2024
Homesliderمریمتھو سے گولڈ میڈل چھین لیا گیا

مریمتھو سے گولڈ میڈل چھین لیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ایشین چمپئن شپ میں خواتین کی800 میٹردوڑ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی ایتھلیٹ گومتی مریمتھو پر ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی پر چارسال کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد ان سے گولڈ میڈل واپس لے لیا جائے گا۔ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کے مطابق31 سالہ رنر پرممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ان کی معطلی17 مئی 2019 سے ہوگی اور انہیں گذشتہ سال18 مارچ سے17 مئی کے درمیان دو ماہ کی مدت میں تمام مقابلوں سے نااہل قرار دیا جاچکا ہے ۔ مریمتھو نے گذشتہ سال اپریل میں دوحہ ایشین چمپین شپ میں خواتین کے800 میٹر میں دومنٹ اور70 سیکنڈ میں مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن ڈوپنگ کی وجہ سے ان کا میڈل واپس لے لیا جائے گا۔ پابندی کے بعد اب وہ اسپورٹس ثالثی عدالت میں فیصلے کی اپیل کرسکتی ہیں۔