Wednesday, May 22, 2024
Homeبین الاقوامیمزاحیہ اداکار ملک کا صدر منتخب

مزاحیہ اداکار ملک کا صدر منتخب

- Advertisement -
- Advertisement -

کیف – یوکرین کےمزاحیہ اداکار ویلودومیر زیلنسکی نےصدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی بڑی کامیابی حاصل کر کے موجودہ صدر کو شکست دیدی اوراب وہ ملک کےصدر کی حیثیت سےمنصب سنبھال لیں گے۔فتخ کے بعد ان کی حامیوں کا جشن‘‘ صدرپوروشینکو نےشکست تسلیم کرلی غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی کا سیاست میں کوئی پس منظر نہیں اور انہیں صرف ٹی وی کے ایک شو میں صدر کا کردار ادا کرنےکاتجربہ ہے تاہم انہوں نے صدر پیٹرو پورشینکو کو73فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست دی ہے۔ کامیابی کےبعد زیلنسکی کےحامیوں نےجشن منایا اور اپنےخطاب میں زیلنسکی کاکہناتھا کہ میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا‘ زیلنسکی نے ملک کے تمام ریجنز میں کامیابی حاصل کی اور صدر پوروشینکو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر پورو شینکو نے اپنے مرکز میں خطاب میں کہاکہ کوئی وجہ نہیں اس لئےمیرےمخالف کومبارک دیجئے‘شکست تسلیم کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ میں دفترچھوڑدوں گا لیکن سیاست سے الگ نہیں ہو رہا‘ انتخابات میں کُل 39امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا‘ دوسرے مرحلے میں زیلنسکی نےکامیابی حاصل کی۔