Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمزید تین دن سی بی آئی تحویل میں رہ سکتے ہیں چدمبرم

مزید تین دن سی بی آئی تحویل میں رہ سکتے ہیں چدمبرم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم،اگر پیر کو ٹرائل کورٹ،آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں ان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتی ہے تو وہ مز ید تین دن تک سی بی آئی کی تحویل میں رہ سکتے ہیں۔چدمبرم نے 21 اگسٹ کو گرفتاری کے بعد سے سی بی آئی کی تحویل میں گیارہ دن گزارے ہیں۔ان کی تحویل آج ختم ہو رہی ہے  اور انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ان کے وکیلوں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ذریعہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے باعث وہ تہاڑ جیل بھیجے جانے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

چدمبرم کے وکلاء نے پیرکو سپریم کورٹ میں پر جوش درخواستیں دائر کیں،تاکہ کوئی منفی آردر پاس نہ کیا جائے،جس سے وہ تہاڑ جیل بھیجے جا سکتے ہیں۔سپریم کورٹ چدمبرم کی جانب سے ان کی سی بی آئی تحویل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔

جسٹس آر بانومتی کی سربراہی میں بنچ کے سامنے اپنا معاملہ پیش کرتے ہوئے،چدمبرم کے وکیل سینئیر ایدوکیٹ کپل سبل نے کہا ”میں آپ سے  درخواست کر رہام ہوں ’براہ کرم ایسا نہ کریں۔جب تک آپ اس معاملے کی سماعت نہیں کرتے میری حفاظت کریں۔

بینچ نے انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے ضمانت کے لئے درخواست دینے کو کہا،سبل نے اصرارکیا کہ ٹرائل کورٹ کسی بھی ریلیف کی ان کی درخواست کومسترد کر دے گی۔

واضح ہوکہ اگر ٹرائل کورٹ درخواست ضمانت مسترد کرتی ہے تو،اس کی سی بی آئی تحویل میں سماعت کی اگلی تاریخ تک تین دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔