Thursday, May 9, 2024
Homeبین الاقوامیمساجد پر حملے کے دہشت گرد کو یورپی مالی تعاون کا انکشاف

مساجد پر حملے کے دہشت گرد کو یورپی مالی تعاون کا انکشاف

- Advertisement -
- Advertisement -

کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملہ میں ملوث دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹکے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مساجد حملہ میں ملوث ٹیرنٹ نسل پرست دہشت گرد ہے ۔ تفتیش کے دوران راز کے پردے اٹھے تو معلوم ہوا کہ آسٹریا میں تحقیقات کے دوران کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

آسٹریا کی چانسلر سیبٹیئن کرز نے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ کا یوروپ کی انتہائی دائیں بازوکی تحریک ‘جینریشن آئیڈنٹٹی’ سے مالی تعلق تھا۔ آسٹریا میں تنظیم کے سربراہ مارٹن سیلنر سے2018 میں برینٹن ٹیرنٹ نام کے شخص نے 1500 یورو کا عطیہ وصول کیا تھا۔آسٹرین چانسلر نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت انتہائی دائیں بازو کی اس تنظیم کو تحلیل کرنے پر غور کررہی ہے ۔ یادرہے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں مذکورہ دہشت گرد کی فائرنگ سے 50 مسلمان شہید ہوئے ۔