Saturday, May 18, 2024
Homesliderمسجد نبویؐ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی !

مسجد نبویؐ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی !

- Advertisement -
- Advertisement -

 مدینہ منورہ۔ مسجد نبوی ﷺکی چھت آج سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے ۔عرب میڈیا کےبموجب اب نمازفجر،مغرب اورعشاءکی نمازیں مسجدنبوی کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺکی چھت نمازیوں کی بڑھتی تعداد اور فاصلہ برقرار رکھنے کے پیش نظر کھولی گئی ہے ۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے ترجمان جمعان العسیری نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو اپنے ہمراہ نہ لائیں۔ ترجمان مسجد نبوی ﷺ کے حوالے سے میڈیا نے مزید کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر بڑی تعداد میں دیگر شہروں سے زائرین مدینہ منورہ آرہے ہیں جن کی سہولت کے لئے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ روضہ اطہرﷺ پرحاضری کے لئے آنے والے ضوابط کا خیال رکھیں اوراعتمرنا ایپ کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کریں تاکہ وہاں پہنچ کر انہیں مشکل نہ ہو۔ترجمان العسیری نے مزید کہا کہ آنے والے زائرین کو چاہئے کہ وہ بچوں کی حفاظت کی خاطر انہیں اژدہام سے دور رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں، مسجد نبویﷺ میں آتے اور جاتے وقت سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔واضح رہے کہ سال 2020 میں کورونا وائرس کے باعث حکومت سعودی عرب نے حج اورعمرہ کے لئے لوگوں کی تعداد محدود کردی تھی۔بعد ازاں عمرہ کی اجازت پہلے سعودی عرب میں مقامی اور بیرونی افراد کی محدود تعداد کو دی گئی جس کے بعد کورونا سے کسی کے متاثر نہ ہونے اور انتظامات پر مکمل یقین کے بعد مرحلہ وار اس میں توسیع کی گئی جس کے بعد اب بیرونی افراد کو بھی عمرہ کی اجازت ہے۔