Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیمسعود اظہر کی پاکستان میں جائیداد مہر بنداور بیرونی سفر پر پابندی

مسعود اظہر کی پاکستان میں جائیداد مہر بنداور بیرونی سفر پر پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد۔  پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد اس کے بیرونی ملک سفرکرنے پر پابندی لگادی کرنے کے ساتھ اس کی جائیداد کو مہر بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مسعود کے ہتھیار اور گولا بارود کی خرید فروخت کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ پر تشکیل کمیٹی نے القاعدہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعود کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا۔ مسعود کے خلاف اقوام متحدہ کے اس قدم کو ہندوستان کی سفارت کی جیت مانا جارہا ہے ۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے فدائین حملے میں سینٹرل ریزرو فورس(سی آر پی ایف)کے 40 سے زیادہ جوان شہید ہوئے تھے ۔اس سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازعہ کافی بڑھ گیا تھا اور ہندوستانی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی حملے بھی کئے تھے ۔

پاکستان کے وزارت خارجہ نے جاری ایک اعلامیہ میں کہا وفاقی حکومت مسعود اظہر کے خلاف پاس تجویز 2368(2017)کو پوری طرح نافذ کرنے کا حکم جاری کرتی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق حکومت نے عہدیداروں کو اظہر کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو مناسب انداز میں نافذ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پر چین کی جانب سے لگائے گئے ویٹو کو ہٹانے کے بعد اقوام متحدہ نے اسے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا ہے ۔پلوامہ حملے کے فوراً بعد امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندی کمیٹی کے سامنے اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دئے جانے کے لئے فروری میں تجویز پیش کی تھی۔