Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگمسلح افواج سیاست سے دور رہیں : جنرل راوت

مسلح افواج سیاست سے دور رہیں : جنرل راوت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ نومنتخب چیف آف ڈےفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے کہا کہ مسلح افواج سیاست سے دور رہیں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق کام کریں۔ان کا یہ تبصرہ اپوزیشن کے الزامات کے درمیان آیا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی شکل دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا ہم خود کو سیاست سے دور رکھتے ہیں۔ہم حکومت کی ہدایات مطابق کام کرتے ہیں۔

ملک کے پہلے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں جنرل راوت نے کہا کہ ان کا مقصد تینوں افواج کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کو متحد کرنا اور ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہوگا۔وہ تینوں افواج کو دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کویقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے ۔

جنرل راوت نے کہا ٹیم کے طورپر ہم ایک ایسے مقصد کی سمت میں کام کریں گے جہاں 1+1+1یا تو پانچ ہو یا سات ہو لیکن تین نہ ہو۔ میرا مطلب ہے کہ صرف مربوط کوشش نہیں بلکہ اس سے بہت زیادہ ہونا چاہئے ۔ہمیں متحد ہوکر یہ مقصد حاصل کرنا ہوگا۔

یادر ہے کہ جنرل بپن راوت نے چہارشبنہ کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ سنبھالا۔ جنرل راوت نے ساتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے قومی جنگ یادگار جا کر وطن کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی ایس کے عہدے کی تشکیل، رول، قوانین اور چارٹر کو منظوری دے دی تھی۔ کابینہ نے وزارت دفاع میں فوجی امور کے ایک نئے شعبے کی تشکیل کو بھی منظوری دی تھی۔

سی ڈی ایس اس محکمہ کے سربراہ اور سیکرٹری ہوں گے ۔ سی ڈی ایس کے عہدے پر فائز ہونے والا افسر چارا سٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔ ان کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہان کی مساوی ہوگی۔ وہ حکومت کو دفاعی معاملات میں مشورہ دینے والا بڑا عہدیدار ہوگا۔ سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ فوج کے چیف آف اسٹاف کمیٹی کا مستقل چیئرمین بھی ہوگا۔