Sunday, May 19, 2024
Homesliderمسلمانوں کو بی جے پی قریب جاکر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے...

مسلمانوں کو بی جے پی قریب جاکر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے : ڈاکٹر عائشہ ناز مہدی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں آنے کا میرا مقصد مسلمانوں کے حقوق کے لئے لڑنا، ان کی فلاح و بہبود کی بات کرنا اور ہر سطح پر ان کی آواز کو حکومت تک پہنچانا ہے ۔ یہ بات حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کی مجلس عاملہ کی رکن منتخب ہونے والی ڈاکٹر عائشہ ناز مہدی نے کہی ہے ۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کی مجلس عاملہ کی رکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میں صرف اپنی قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، انہیں فائدہ پہنچانا چاہتی ہوں اور مسلمانوں کی آواز بننا چاہتی ہوں تاکہ ان کے دکھ اور تکلیف حکومت تک پہنچے اور ان کی تکلیف دور ہو۔

دبئی میں مقیم بی جے پی اوورسیز (متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان) کی کوآرڈی نیٹر عائشہ نے کہاکہ میرا مقصد جہاں مسلمانوں کوبی جے پی کے قریب لے جانا وہیں بی جے پی کو بھی مسلمانوں کے مسائل سے آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں 2013 میں سٹی لیڈر اور خازنکی حیثیت سے شامل کیا تھا اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کی اسٹیٹ ٹریزر بھی رہی۔ اس دوران ہم نے ممکنہ طور پر مسلمانوں کے مسائل پارٹی کے سامنے اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ مجلس عاملہ کی رکن کی حیثیت سے پارٹی میں مسلمانوں کی حصہ داری اور ان کے حقوق کے لئے بات کروں گی۔

انہوں نے کہاکہ دبئی میں مقیم رہتے ہوئے یہاں پھنسے ہوئے350 ملازمین کو حکومت سے بات کرکے وطن تک پہنچانے کا انتظام کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کو کھانا فراہم کیا۔ اس کے علاوہ اوورسیز ورکر کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے آگے بھی یہ کوشش جاری رہے گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو بی جے پی قریب جاکر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے ۔