Thursday, May 2, 2024
Homesliderمسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی، کالی چرن مہاراج گرفتار

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی، کالی چرن مہاراج گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی/ رائے پور۔ چھتیس گڑھ پولیس نے جمعرات کو کالی چرن مہاراج کو مدھیہ پردیش کے کھجوراہو سے مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مذہبی رہنما اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر مہاتما گاندھی پر توہین آمیز تبصرہ کرنے اور ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

رائے پور کے سابق میئر اور کانگریس لیڈر پرمود دوبے کی شکایت پر پولیس نے ٹکراپارہ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 505(2)، 294 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ اتوار (26 دسمبر) کو رائے پور میں تقریب دھرم سنسد کا اہتمام کیا گیا۔ رائے پور کی تقریب راون بھٹہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں سنت کالی چرن مہاراج پر الزام ہے کہ انہوں نے مہاتما گاندھی کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے اور گاندھی کو قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو جائز قرار دیا تھا۔

 اسی طرح کا ایک واقعہ ہریدوار میں 17 سے 20 دسمبر کے دوران منعقد ہونے والے ایک پروگرام کے دوران پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو کلپنگ گردش کر رہی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ ہندووں کو اپنے آپ کو اس طرح ہتھیار بنانا چاہیے جیسے میانمار میں دیکھا گیا، ہر ہندو کو ہتھیار اٹھانا چاہیے اور ایک صفائی ابھیان کا انعقاد کریں۔مذکورہ تین روزہ تقریب کا اہتمام ایک متنازعہ مذہبی رہنما یتی نرسمہانند نے کیا تھا، جن پر ماضی میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے جتیندر نارائن تیاگی کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جو شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین تھے اور حال ہی میں ہندو مذہب اختیار کیا تھا۔