Sunday, May 19, 2024
Homesliderمسلمان بی جے پی کو ووٹ دیں : اندریش کمار

مسلمان بی جے پی کو ووٹ دیں : اندریش کمار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ بی جے پی حکومتوں کے ترقیاتی کاموں میں کسی طرح کی کوئی تفریق کی نفی کرتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اندریش کمار نے دعوی کیا ہے کہ مرکز سے لیکر جن ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں ہیں ان صوبوں میں رہنے والے اقلیتی طبقے اور خصوصاًمسلمانوں کی مکمل ترقی ہوئی ہے اور ملک کے ہرمذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اس سے مستفیض ہوئے ہیں۔یہ دعوی انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کیا ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ 2014 میں مودی کی حکومت بننے کے بعد حکومت نے مختلف منصوبوں کی شروعات کی۔ جس کے ذریعہ ملک کے عوام کو اس کاسیدھا فائدہ پہنچا ہے ۔ان منصوبوں میں خاص طور پر پردھان منتری آواس یوجنا، مدرا یوجنا،جن دھن یوجنا، ادل پنشن یوجنا، اسٹارٹ اپ یوجنا، پردھان منتری کوشل یوجناوغیرہ کافی اہم مقام رکھتی ہے ۔ یہ ایسے منصوبے ہیں جس کے ذریعہ مرکزی حکومت نے ملک کے عوام کو ہرممکن سہولت دستیاب کروائی ہے ۔

 اندریش کمار نے کہا کہ ان منصوبوں کافائدہ ملک کے دیگر شہریوں کے ساتھ بلاشبہ اقلیتی اورمسلم طبقے کو حاصل ہواہے ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ملک کے اقلیتی طبقے کے لئے خاص طور سے مختلف منصوبوں کی شروعات کی ہے ۔جس میں نئی روشنی، نیاسویرا، نئی اڑان، سیکھو اورکماؤ، استاذ اورنئی منزل قابل ذکر ہے منصوبوں کے تحت بلاشبہ اقلیتی طبقے بااختیار بنے ہیں۔ اقلیتی طبقے کی فلاح و بہبودکے لئے کل36 منصوبوں کی شروعات کی گئی ہے ۔ جسے مرکزی حکومت میں شروع کیا اوراس کا راست فائدہ اقلیتی طبقے کو حاصل ہوا ہے ۔اس کے علاوہ بجٹ میں اقلیتوں کے فلاح کے لئے47 سوکروڑروپیہ مالی سال 2019-20 سے دیاگیا۔اس کے علاوہ چھ لاکھ سے زیادہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کا ڈیجٹل کاری کروایاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بی جے پی کی حکومتوں نے بلا شورشرابے کے اقلیتی طبقے کے فلاح کے لئے کام کیا ہے ۔ لہٰذا اقلیتی طبقے کو اورخاص طور پر ملک کے مسلم عوام کو اس بات پرغورکرنا چاہئے اورسیکولرپارٹیوں کے بہکاوے اورڈرانے دھمکانے سے بچ کر بی جے پی کیلئے اپنے ووٹوں کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کوصرف ووٹ بینک کے طورپردیکھا ہے ان کی فلاح کاکوئی کام نہیں کیا ہے ۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ2014 کے بعد سے ملک میں فسادات اورمظالم میں کافی کمی آئی ہے ۔ لہٰذا ان پرغورکرتے ہوئے مسلمانوں کو بی جے پی کو ووٹ دیکر وزیراعظم کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہئے ۔