Sunday, May 5, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمسلمان سیکیولرزم کے قلی نہیں بن سکتے: اسد اویسی

مسلمان سیکیولرزم کے قلی نہیں بن سکتے: اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے بی جے پی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ”بی جے پی حکومت ہندوستان کے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتی ہے،اور ہندوستان کے مسلمانوں کو اس کا احساس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ”ہندوستان کے مسلمانوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم سیکیولرازم کے قلی نہیں بن سکتے۔ ہمارا ووٹ نام نہادسیکیولر پارٹیوں کو کیوں جانا چاہئے۔۔؟مسلمانوں کو اپنی برادری میں سیاسی قیادت تلاش کرنی چاہئے۔

انہوں نے مسلم طبقہ سے کہا ”براہ کرم اپنی قیادت تشکیل دیں۔اپنے آپ کو بدلیں،کیونکہ کوئی آسمان سے جنت میں لے جانے کے لئے نہیں آئے گا۔آپ کو محنت سے کام کرنا ہوگا۔مسلمانوں کو یہ احساس کرنا ہوگا کہ جمہوریت میں وہ نہ صرف ووٹ ڈالنے کے لئے موجود ہیں،بلکہ وہ قیادت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

اسد اویسی نے کہا کہ ”اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آج وہ ہار گیا یا کل وہ ہار جائے گا،لیکن مسلمانوں کو جارحانہ طور پر اپنے آئینی حقوق کا استعمال کر نا آنا چاہئے۔